
انڈیا کے دارالحکومت دلی میں پولیس نے ایک 25 سالہ شخص کو امریکی ایمبیسی کمپلیکس میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں پانچ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، واقعہ بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں پیش آیا۔ پولیس نے بچی کے ساتھ زیادتی میں ملوث 25 سالہ نوجوان کو کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ زیادتی کا واقعہ بدھ کے روز صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ بچی کے والد ایمبیسی میں ملازمت کرتے ہیں ، ماں نے ہی بچی کے ساتھ زیادتی رپورٹ کی۔ بچی اہل خانہ کے ساتھ سفارتخانے کے اندر کوارٹر میں رہائش پذیر تھی ۔
بھارتی رکن پارلیمنٹ کم عمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث نکلا
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ امریکی ایمبیسی جیسی اہم عمارت میں افسوسناک حرکت بھارت کے لئے انتہائی شرمندگی کا باعث ہے۔
امریکی سفارت خانہ دلی کے عالیشان علاقے چانکیہ پوری میں ہے جہاں متعدد ممالک کے سفارت خانے اور ہائی کمیشن ہیں۔
انتہائی سکیورٹی والی یہ عمارت تقریباً 28 ایکڑ زمین پر پھیلی ہوئی ہے جہاں مقامی لوگوں کو ملازمت پر رکھا گیا ہے۔
یاد رہے بھارت میں زیادرتی کے واقعات میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت میں زیادتی کے دردناک واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں پولیس وردی میں ملبوس افراد کی 2 بہنوں کے ساتھ اجماعی زیادتی کی گئی واقعہ بھارتی کی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھال میں پیش آیا تھا جہاں پولیس وردی میں ملبوس افراد کی جانب سے دو بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News