Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلحہ سازی کی دوڑمیں چین دوسرے نمبر پر آگیا

Now Reading:

اسلحہ سازی کی دوڑمیں چین دوسرے نمبر پر آگیا
چین

اسلحہ سا زی کی دوڑ میں چین  نے روس کو پیچھے چھوڑ دیااور دنیا کا دوسرا بڑا پیداواری ملک بن گیا ہے۔

چین جو سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہونے کے علاوہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بھی بن چکا ہے اب اپنے ہاں اتنا زیادہ اسلحہ تیار کرنے لگا ہے کہ وہ اس شعبے میں عالمی سطح پر اب صرف امریکہ  سے پیچھے ہے۔

اس پیش رفت کا ایک نتیجہ یہ بھی نکلا ہے کہ اب اسپری کی بین الاقوامی سطح پر بڑے اسلحہ ساز ممالک کی  حالیہ  درجہ بندی بالکل بدل کر رہ گئی ہے۔

سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قائم امن پر تحقیق کرنے والے بین الاقوامی ادارے اسپری کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق چین اسلحہ سازی کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

اسپری کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی اسلحہ ساز ادارے اب بھی مجموعی طور پر امریکی کمپنیوں سے تو پیچھے ہیں مگر چین اس شعبے میں روس کو بہرحال واضح طور پر پیچھے چھوڑ چکا ہے۔

Advertisement

اسپری نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کے پاس اس شعبے میں چینی حکومت کے جاری کردہ کوئی سرکاری اعداد و شمار نہیں ہیں تاہم یہ بات اس ڈیٹا سے بھی ثابت ہو جاتی ہےجو کافی حد تک قابل اعتماد ہے  جسے  چین کے چار سب سے بڑے اسلحہ ساز اداروں کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

Advertisement

اسپری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ  چین نے 2017 میں دفاعی شعبے میں تقریباﹰ 228 بلین ڈالر کے برابر مالی وسائل خرچ کیے تھے جبکہ  2018ء میں چینی فوجی بجٹ کی مالیت مزید بڑھ کر 250 بلین ڈالر کے برابر ہو گئی تھی۔

اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ ڈھائی عشروں کے دوران بیجنگ حکومت نے ملکی دفاعی بجٹ میں اتنا تیز رفتار اضافہ کیا ہےکہ 2018میں چینی دفاعی بجٹ کی سالانہ مالیت 1994میں ملکی فوجی بجٹ کی مالیت کا تقریباﹰ 10 گنا ہو چکی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر