Advertisement
Advertisement
Advertisement

لندن میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مظاہرہ، 9 افراد گرفتار

Now Reading:

لندن میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مظاہرہ، 9 افراد گرفتار
لندن میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف مظاہرہ، 9 افراد گرفتار

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پیٹرولیم کمپنی کے مرکزی دفتر کے سامنے ماحولیات کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں کے احتجاج کے باعث کچھ وقت کے لیے کام بند ہو گیا۔

بی پی، جس کا سابقہ نام برٹش پیٹرولیم تھا، کے مطابق گرین پیس کے 100 سے زائد کارکنان نے بی پی کے مرکز دفتر کے سامنے 500 سے زائد سولر پینلز رکھنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ بی پی کا مرکزی دفتر لندن کے وسط میں سینٹ جیمز اسکوائر پر واقع ہے جب کہ بدھ کو کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) برنارڈ لونی کمپنی کی ذمہ داریاں سنبھالنے دفتر پہنچے تھے جب ماحولیاتی کارکنان کی جانب سے احتجاج دیکھنے میں آیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے نو افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کے کارکنان اپنے ساتھ تیل کے بیرل یا ڈرم بھی لائے تھے، جو انہوں نے بی پی کے مرکزی دفتر جانے والے راستے میں رکھ دیے تھے۔

احتجاج کرنے والی گرین پیس نامی تنظیم کے ترجمان اسٹیفنو گیمینی کا کہنا تھا کہ متعدد رضا کاروں نے اپنے آپ کو ہتھکڑیوں کے ذریعے تیل کے ڈرموں سے باندھا ہوا تھا۔

Advertisement

بی پی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چیف ایگزیٹیو لونی ماحولیات کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں کی مایوسی اور ناراضگی کی وجوہات سے آگاہ ہیں۔

لندن میں چاقو زنی کی واردات میں 3 افراد ہلاک

واضح رہے کہ بی پی کے نئے سی ای او آئر لینڈ کے 49 سالہ لونی بی پی کاربن کے اخراج کے حوالے سے پالیسی عنقریب سامنے لائیں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ کاربن کے اخراج میں کمی کے حوالے سے کمپنی کے پختہ عزم کا اظہار کریں گے۔

بی پی کے مطابق لونی کو امید ہے کہ وہ جو بھی سامنے لائیں گے اس سے لوگوں پر واضح ہو جائے گا کہ انہیں کیا حاصل ہو رہا ہے جب کہ بی پی اس (ماحولیات کے) مسئلے کے حوالے سے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ بی پی کافی عرصے سے ماحولیات کے کارکنوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے کہ وہ 2015 کے ماحولیات کے حوالے سے اہداف کو حاصل کرکے تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر سکے۔

خیال رہے  اس سے قبل گزشتہ  برس   اکتوبر میں   لندن پولیس نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف احتجاج کرنے والے تقریباً 500   مظاہرین کو گرفتار کیا گیا تھا ۔

Advertisement

جب کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعلان کیا تھا  کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی سرکاری طور پر کوششیں جاری رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر