روس میں اسٹیڈیم زمین بوس کردیا گیا

روس میں اسٹیڈیم زمین بوس کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس میں اسٹیڈیم زمین بوس کردیا گیا اور لمحے بھر میں اسٹیڈیم کو ڈھیر ہوتا دیکھا گیا ہے۔
یاد رہے کسی بھی عمارت کو بنانے میں جہا ں سال بھر لگ جاتا ہے وہی اسے گرانے میں بس لمحے لگتے ہیں۔
روس نے سوکا ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجالیا
ایسا ہی ایک واقع روس میں دیکھنے میں آیا ہے جہاں موجود اسٹیڈیم کو دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا اور پورے اسٹیڈیم کو توڑ دیا گیا۔
یاد رہے کہ روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ کے پُرانے ہاکی اسٹیڈیم کو گِرانے کے لیے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا تھا۔
تاہم ڈگر مشین کے ذریعے اسٹیڈیم کی عمارت کو گِرانا تھا اوراِس ہی دوران اسٹیڈیم کی چھت اچانک گِری اور یوں پورا اسٹیڈیم لمحوں میں زمین بوس ہوگیا۔
اسٹیڈیم گرانے کی وجہ ایک مزدور جہاں زد میں آنے سے بال بال بچا یہاں تک کے ایک مزدور اپنی جان سے ہاتھ بھی دھو بیٹھا۔
واضح رہے کہ اسٹیڈیم کے اچانک پورے گِر جانے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News