
یورپ میں سمندری طوفان اورشدیدبارشوں کے باعث 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی، فرانس، برطانیہ اور بیلجیم سمیت بیشتر ممالک میں شدید بارشوں اور سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ہے، طوفان سے بجلی کا نظام درہم برہم جبکہ سینکڑوں پروازیں معطل کر دی گئیں۔
برطانیہ کے شمالی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے متعددرخت جڑوں سے اُکھاڑ دیے جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بند ہوگئی۔
Here's a reminder of the #wind warnings in force for today due to #StormCiara#WeatherAware pic.twitter.com/3QTZMqxvjW
Advertisement— Met Office (@metoffice) February 9, 2020
طوفان نے برطانیہ،پولینڈ، سلوینیا،سوئیڈن ،فرانس،جرمنی ،بیلجیم اورسوئٹزرلینڈ کو بھی اپنی گرفت میں لے رکھا ہے،تیز ہوائوں اور برف کے باعث اکثر مقامات پر نظام زندگی معطل ہوگیا ہے ۔
کار لائل کے نزدیک سیلاب کے باعث انگلینڈ جانے والی ٹرینوں میں بھی رکاوٹ پیدا ہوگئی ہے۔ تیز ہوا کے باعث کئی مقامات پر بڑی گاڑیوں کے لیے پل بند کردیے گئے ہیں اور فیری سروس معطل ہوگئی ہے۔
ایمسٹرڈیم میں تقریبا 120 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور قومی فٹ بال ایسوسی ایشن نے اتوار کے روز اپنے تمام کھیلوں کو منسوخ کردیا۔
سمندری طوفان’’کیارا ‘‘برطانوی ساحل سے ٹکراگیا،نظام ِزندگی مفلوج
یاد رہے کہ گزشتہ روز بحراوقیانوس میں اٹھنے والا سمندری طوفان کیارا برطانوی ساحل سے ٹکرا گیا تھاجس کے باعث متعدد پروازیں منسوخ اور ٹرانسپورٹ کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔
طوفان کی وجہ مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف حادثات میں7افرادہلاک ہوگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور8 انچ برف گرنے کا امکان ہے، لہٰذا عوام سفر کے سلسلہ میں احتیاط کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News