Advertisement
Advertisement
Advertisement

حرمین شریفین پریذیڈنسی کے صدرشیخ عبدالرحمن السدیس کی مدتِ ملازمت میں توسیع

Now Reading:

حرمین شریفین پریذیڈنسی کے صدرشیخ عبدالرحمن السدیس کی مدتِ ملازمت میں توسیع
امام کعبہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس دُنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک انتہائی قابلِ احترام شخصیت ہیں، ان کی مدت ملازمت میں شاہی فرمان کے ذریعے توسیع کی گئی ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود  نے امورِ مسجد حرام ومسجد نبوی کے صدر عام کے طور پر عزت مآب شیخ سدیس کے عہدے کی مدت میں توسیع کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔

پاکستان میں بھی اُن سے عقیدت رکھنے والوں اور اُن کی عالمانہ خوبیوں کے معترف افراد کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ شیخ السدیس کئی سالوں سے حرمین شریفین کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات نبھا رہے ہیں۔

اپنی جانب سے امور ِمسجد حرام ومسجد نبوی   کے صدر عام عزت مآب شیخ پروفیسر  ڈاکٹر عبدالرحمن  بن عبد العزیز السدیس نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز  کی سربراہی میں چلنے والی نیک قیادت کا اس گرانقد اعتماد پر شکر یہ ادا کیا  کہ اس قیادت نے  معزز شاہی فرمان  صادر کرکے وزیر کے مرتبے  پر بحیثیت صدر عام امور مسجد حرام ومسجد نبوی, ان کے عہدےکی مدت میں مزید چار سالوں کی  توسیع کی ہے،اس موقع پر عالی جناب نے اس بات کی وضاحت کی کہ رئاسہ کو سربراہانِ مملکت کی جانب سے کافی اہتمام وتوجہ حاصل ہے۔

Advertisement

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس اہتمام وتوجہ سے اس ادارہ کو نیک قیادت، اللہ اس کی تائید فرمائے،کی درست ہدایات اور  عمدہ نگرانی کے تحت اپنی ذمہ داریاں آسانی وسہولت کے ساتھ ادا کرنے میں مدد ملی ہے۔ یہ قیادت لگاتار پوری رہنمائی اور نگرانی کرتی رہتی ہے جس سے ہم میں اور رئاسہ عامہ کے اسٹاف میں بہتر کارکردگی اور مزید محنت وکوشش کرنے اورقیادت کی تمناؤں کے مطابق حرمین شریفین اور  ان کے زائرین کی خدمت کرنے کی روح پنپتی ہے، خاص طور  پر وہ تمام خدمات ولوازمات مہیا کراتی ہے, جن سے رئاسہ او راس کے ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر ادا کرنے  میں مدد ملتی ہے۔

پیش کی جانے والی  کاوشوں اور کارکردگیوں کی بہتر مثال وہ تاریخی توسیعی کارنامے، انتظامی، علمی، تعلیمی اور امنی امور  کی تشکیل وتنظیم،بھیڑوں  کو منظم کرنے اور ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کرنے جیسے امور ہیں۔ یہ ممتاز خدمات  کئی سرکاری، نجی اور رفاہی ادارے پیش  کررہے ہیں۔

یہ عظیم  اہتمام اور عظیم پراجیکٹس  وہ مہم ہیں، جس کی شروعات اس پیارے ملک کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعودنے کی تھی اور ان کے بعد ان کے فرماں بردار فرزندوں اوراس ملک کے باد شاہوں نے مکمل کیا اور اس کا سلسلہ اس  تابناک عہد، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اوران کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے عہد تک جاری ہے۔

عالی جناب نے  اپنا بیان  اس دعا  والتجا کے ساتھ ختم کیا کہ باری تعالی  انہیں ہر اس چیز  میں  مدد وتوفیق سے نوازے جو ہمارے دین اور پیارے ملک  کے مفاد میں  ہو  اور جس سے نیک قیادت  کی تعلیمات پر عمل در آمد اور اس کی امیدوں کی تکمیل ہو۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس القصیم ریجن کی البکیریہ کمشنری میں62 برس قبل پیدا ہوئے تھے۔ آپ مسجد الحرام اور مسجد نبوی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ ہیں۔ پوری دنیا میں ان کی تلاوت پسند کی جاتی ہے۔ السدیس بارہ برس کی عمر میں قرآن پاک کے حافظ ہوگئے تھے۔  آپ ام القری یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر