Advertisement
Advertisement
Advertisement

شامی شہر ادلب میں روسی فضائیہ کی کارروائی، 3 افراد ہلاک

Now Reading:

شامی شہر ادلب میں روسی فضائیہ کی کارروائی، 3 افراد ہلاک
ادلب

شام کے شہر ادلب میں روسی  جیٹ طیاروں کی کارروائی  میں3 افراد ہلاک   جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق روسی جیٹ طیاروں نے  گذشتہ شام  ادلب کے  ترمانین اور حلب کے   دارلعزہ  نامی علاقوں  پر  بمباری کی۔

فضائی کارروائی میں  3 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی  بھی ہوگئے۔  ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ  ظاہر کیا گیا ہے۔

حملوں کے بعد  لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا  ہے جبکہ  علاقے سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ  کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا تھا  کہ دو روز قبل شام میں سرکاری فضائی حملوں میں اسپتالوں اور مہاجرین کے کیمپوں کو نشانہ بنایا  گیا ہے جس میں 300 کے قریب شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔

Advertisement

 دوسری جانب  گذشتہ روز ہی شامی فوج نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے ملک کے شمال مغرب میں  واقع حلب شہر  پر مکمل قبضہ حاصل کرلیاہے۔

شامی صدر بشارالاسد نے  سرکاری ٹیلی ویژن پراپنے خطاب میں کہا  تھا کہ شامی فوج کی تیزی سے ہونے والی حالیہ فتوحات اس بات کی عکاس ہیں کہ نوسال سے جاری بدامنی کوبالآخرشکست ہوگی۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے امور کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مارک لوکوک نے ایک بیان میں کہا کہ یکم دسمبر سے اب تک شمال مشرقی شام میں جاری لڑائی کے نتیجے میں 9 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ان میں سے اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے یہ بتایا کہ بے گھر ہونے والے افراد سخت سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں کیونکہ مہاجرین کے کیمپ انہیں رہائش فراہم نہیں کرسکے۔

انہوں نے بتایا کہ مائیں اپنے بچوں کو گرمانے کے لیے پلاسٹک جلاتی ہیں جبکہ کئی نوزائیدہ اور کم سن بچے سردی سے مر جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر