Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ کے امن معاہدے کو مستردکر دیا

Now Reading:

یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ کے امن معاہدے کو مستردکر دیا
یورپی یونین

یورپی یونین نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔

یورپی یونین میں خارجہ امور کے شعبے کے سربراہ جوزیف بوریل کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے کے حل کے لیے پیش کیا جانے والا یہ منصوبہ بین الاقوامی معاہدوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

جوزیف بوریل نے فریقین کے درمیان براہ راست بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تصفیہ طلب مسائل فریقین آپس میں براہ راست مذاکرات سے حل کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کا الحاق چیلنج ہوگا۔ یورپی یونین  دوطرفہ مذاکرات کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے یہ منصوبہ پیش کیا تھا۔ اسرائیل نے اس کی تائید کی جبکہ فلسطینی  حکام نے  اسے مسترد کر دیا تھا۔

Advertisement

یاد رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی  دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ امن منصوبےکو مسترد کرتے ہوئے تنظیم کے 57 رکن ممالک سے مطالبہ کیا  تھا کہ وہ اس پر عمل درآمد میں مدد نہ کریں۔

پیر کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی ہیڈ کوارٹر میں وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیاکہ تمام رکن ممالک اس منصوبے پر کسی بھی طرح امریکی انتظامیہ کی کوششوں میں تعاون نہیں کریں گے۔

فلسطین، اسرائیل امن منصوبہ،عالمی رہنماؤں کاردعمل

او آئی سی نے کہا کہ فلسطین میں امن فلسطینیوں سمیت تمام فریقین کی منظوری کے بغیر ممکن نہیں ہے ۔

اسلامی کانفرنس کی تنظیم امریکہ اور اسرائیل کے اس منصوبے کو مسترد کرتی ہے کیونکہ یہ منصوبہ فلسطینی مسلمانوں کی خواہشات پر پورا نہیں اترتا جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق سے متصادم ہے ۔

او آئی سی نے مزید کہا کہ امریکہ کا منصنوبہ منصفانہ اور فریقین کے اطمینان کے مطابق ہونا چاہیے تھا ، یک طرفہ منصوبہ فلسطینیوں کے مطالبات اور امنگوں کو پورا نہیں کرتا ۔

Advertisement

گزشتہ ہفتے امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ ختم کرنے کیلئے مشرق وسطیٰ امن منصوبہ جاری کیا تھا جبکہ او آئی سی نے مستقبل کی فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر مشرقی بیت المقدس کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قاہرہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت،حماس ہتھیار ڈالنے پر مشروط آمادہ
مشرق وسطیٰ میں امن ہونے جارہا ہے، حماس معاہدہ قبول کرے، ٹرمپ
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر