Advertisement
Advertisement
Advertisement

دہلی کے انتخابات میں مودی کی شکست کے امکانات روشن

Now Reading:

دہلی کے انتخابات میں مودی کی شکست کے امکانات روشن
دہلی کے انتخابات میں مودی کی شکست کے امکانات روشن

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی ریاست کی  ستر نشستوں پر انتخابات کی ووٹنگ مکمل ہوگئی۔

نئی دہلی کی ریاستی اسمبلی کی 70 سیٹوں پر انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہا جہاں عوام کی بڑی تعداد  کا شاہین باغ میں موجود پولنگ بوتھوں پر لوگوں کا ہجوم رہا اور لوگوں  نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

ریاستی انتخابات میں بھارتی صدر، وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجریوال، سابق وزیراعظم منموہن سنگھ، کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی، ان کے بیٹے راہول گاندھی اور  بیٹی پریانکا گاندھی نے بھی ووٹ کاسٹ کیے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق ریاست میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد ہے جن کے لیے 13 ہزار سے زائد پولنگ مراکز بنائے گئے جبکہ 70 نشستوں پر 672 امیدوار میدان میں ہیں۔

ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

Advertisement

نئی دہلی  نشست  سے وزیراعلیٰ اروند کجریوال مسلسل تیسری بار انتخابی میدان میں ہیں، ان کے مقابلے پر بی جے پی کے سنیل یادیو  اور کانگریس کے رمیش سبھروال ہیں۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق ریاستی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 57 فیصد رہا جو گزشتہ 2015 کے انتخابات سے 10 فیصد کم ہے۔

دوسری جانب مقامی میڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ریاستی انتخابات میں شکست کا امکان ہے۔

میڈیا پول کے مطابق عام آدمی پارٹی ایک بار پھر اسمبلی میں پوری اکثریت کے ساتھ واپس حکومت بناسکتی ہے اور اسے 59 سے 68 سیٹوں پر کامیابی مل سکتی ہے جبکہ بی جے پی کو 2 سے 11 نشستوں پر کامیابی کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ریاستی انتخابات میں جیت کے بعد عام آدمی پارٹی مسلسل تیسری مرتبہ حکومت بنائے گی۔

دہلی الیکشن میں پڑنے والے ووٹوں کی گنتی گیارہ فروری کو ہوگی جس کے لئے ستائیس مقامات پر گنتی کے مراکز بنائے گئے  ہیں۔

Advertisement

مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا لیکن ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان 11 فروری کو کیا جائے گا۔

واضح رہے  کہ گذشتہ انتخابات کے نتیجے میں اس ریاست میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی (آپ پارٹی) اقتدار میں آئی تھی، عام آدمی پارٹی نے بی جے پی اور کانگریس کو شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر