
سعودی عرب میں گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش میں ہیں کہ کریڈٹ کارڈز سے رقم نکلوانے والوں کو فیس ادا کرنے ہوگی۔
غیر ملکی خبرر ساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے بینکوں میں میڈیا کمیٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل دعوے پر بیان جار ی کردہ بیان میں واضح کیا کہ کریڈٹ کارڈ سے پانچ ہزار ریال یا اس سے کم رقم نکالنے پر اے ٹی ایم فیس چارج ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اگر کسی نے کریڈٹ کارڈ سے پانچ ہزار ریال یا اس سے کم رقم نکلوائی تو اس کی فیس زیادہ سے زیادہ 75 ریال چارج ہوگی، یہ فیس ایک مرتبہ کی ٹرانزیکشن پر وصول کی جائے گی۔
میڈیا کمیٹی کے مطابق اگر کسی نے کریڈٹ کارڈ سے 5 ہزار ریال سے زیادہ رقم نکلوائی تو اس سے فی ٹرانزیکشن 3 فیصد تک وصول کیے جائیں گے، فیس کی انتہائی حد 300 ریال تک ہوگی اس سے زیادہ فیس نہیں لی جائے گی۔
کریڈٹ کارڈ کے ذریعے رقم نکالنے پر مبینہ فیس سعودی عربین مانیٹر اتھارٹی (ساما) کی ہدایت پر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کریڈٹ کارڈ رکھنے والا اے ٹی ایم سے زیادہ سے زیادہ کریڈٹ کارڈ کی مجموعی حد تک 30 فیصد تک ہی کیش نکلوا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News