سعودی عرب میں چند سال قبل کرپشن میں ملوث بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالا گیا تھا، جس میں کئی نامور سرمایہ کار اور سعودی شہزادے بھی شامل تھے۔ اس کریک ڈاؤن کے بعد سعودی خزانے میں سینکڑوں ارب درہم کی رقم جمع کرائی گئی تھی۔
اب ایک بار پھر سعودی حکام نے کرپٹ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ جس میں زیادہ تر اہم سرکاری عہدوں پر فائز افراد کی شامت لائی جا رہی ہے۔
محکمہ نگرانی وانسداد بدعنوانی نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پراب تک 386 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 475 افراد کے ساتھ ملازمت کے اختیارات میں تجاوز کرنے پرتفتیش کی ہے۔
سعودی عرب میں یومیہ 168 طلاقیں
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محکمہ نگرانی وانسداد بد عنوانی نے کہا ہے کہ ’کرپشن کے الزام میں گرفتار شدہ افراد پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سرکاری مال کے ضیاع، اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورغیر قانونی طور پر دولت جمع کرنے کے الزام میں گرفتار شدہ افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے‘۔
’زیر تفتیش کیسز میں 1294 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ مختلف شواہد اور دلائل جمع کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ کرپشن کے ملزمان نے مجموعی طور پر 170 ملین ریال کی خرد برد کی ہے‘۔
اسے ملنے والے اختیارات کے تحت سرکاری خزانے کی حفاظت کے علاوہ انسداد کرپشن کے حوالے سے وہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا۔
محکمے نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرکاری املاک اور مال میں ناجائز تصرف، کرپشن اور عہدوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ قانون کی پکڑ سے دور نہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
