Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپانی جہاز میں مزید41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

Now Reading:

جاپانی جہاز میں مزید41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
جہاز

جاپانی جہاز میں مزید41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی بندرگاہ  یوکوہاما پر لنگر انداز بحری جہاز میں مزید41  افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

خیال رہے 41 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد اب اس جہاز میں سوار کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ بندی

جہاز میں موجود افراد کے وائرس کے ٹیسٹ اب بھی مکمل نہیں ہوئے ہیں۔

Advertisement

یاد رہے کہ کینیڈین ایئرلائن کی پہلی پرواز چین کے شہر ووہان سے 176 مسافروں کو لے کر کینیڈا پہنچ گئی۔

تاہم باقی مسافروں کو نکالنے کی دوسری پروازاگلے ہفتے چین بھیجنے کا امکان ۔

واضح رہے کہ امریکی کروز شپ میں مسافروں اور عملے کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے ۔

اس سے قبل چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے چینی حکومت کے ساتھ ٹھوس تعاون پر پاکستانی قیادت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہے کہ وہ اس اعتماد کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

چینی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ہوا چنینگ نے آن لائن بریفنگ کے دوران کہا تھا کہ  کورونا وائرس کی وباءکے خاتمے کی کوششوں میں پاکستان ہمارے ساتھ کھڑا ہے جو پروازوں اور ادویات کے حوالہ سے مدد کررہا ہے ۔

انہوں نے کہا  تھا کہ چین اور پاکستان آہنی دوست ہیں جن میں باہمی مددکی اچھی روایت موجودہے۔

Advertisement

ہوا چنینگ نے کہا تھا کہ چین پاکستانیوں کی صحت کے تحفظ کے لئے پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہے اور  مکمل تعاون  کر رہا ہے۔

کورونا وائرس کے خاتمے کے سلسلہ میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیانات کے حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا تھا کہ بلاشبہ پاکستان کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے وائرس کے خاتمہ کی کوششوں میں چین کی ٹھوس حمایت اورتعریف کی ہے

ہواچنینگ نے کہا تھا کہ پاکستان کی طرح دیگر ممالک نے بھی چین کے ساتھ مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے جن کا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا تھا کہ ہم کورونا وائرس کی وباءکے خاتمے کے  لیے پر امید ہیں اور اس کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان اور بعض دیگر ممالک کی طرف سے طبی امداد کے متعلق انہوں نے کہا تھا کہ کوورونا کی وباءشروع ہونے کے بعد کچھ ممالک نے مختلف ذرائع سے چین کے ساتھ مفاہمت اور حمایت کا اظہار کیا جن سب کے ہم بہت مشکور ہیں ۔

ہواچنینگ نے کہا تھا کہ پاکستان ، جمہوریہ کوریا ،جاپان برطانیہ ،فرانس، ترکی ،قازکستان ،،ہنگری ،ایران، بیلا روس، انڈونیشیا اور یونیسف کی جانب سے فراہم کردہ طبی سامان 2 فروری کی دوپہر چین پہنچ گیا ہے ۔

Advertisement

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے بھی ہمیں مدد کی پیشکش کی ہے ان سب کا میں شکریہ ادا کرتی ہوں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دوست وہی جو مشکل میں ساتھ دے ۔

Advertisement

ہوا چیننگ نے کہا تھا کہ اس وقت چین کو فوری طور پر میڈیکل ماسک ،حفاظتی سوٹ اور حفاظتی چشموں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ امریکی حکومت نے ہمیں کوئی خاطر خواہ مدد نہیں دی بلکہ امریکا ووہان میں اپنے قونصلیٹ سے عملہ نکالنے والا پہلا ملک تھا جس نے اپنے سفارتخانہ کے عملے کی جزوی واپسی کی تجویز دی اور سب سے پہلے چینی مسافروں پر سفری پابندی لگائی ۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی ان سب کوششوں سے صرف خوف وہراس پھیلا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم وائرس کے خاتمے کے  لیے پر امید ہیں اور اس کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں اور تمام ممالک کے شہریوں کی جان اور صحت کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلاء کے بعد امدادی سرگرمیاں تیز، ملبہ ہٹانے کا کام جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر