چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کو جلانے کا حکم جاری

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کو جلانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام نے کورونا سے مرنے والوں کی میت کو جلد از جلد جلا کر ٹھکانے لگانے کی ہدایت کردی ہے۔
چینی حکومت نے یہ اقدام کرونا کی وباء پھیلنے سے روکنے کی ایک اور کوشش کے طور پر کیا ہے۔
یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تدفین اور نعش کی منتقلی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ویب سائٹ ’علی بابا‘ کے مالک کا کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے بڑا عطیہ
چین میں سربراہ کمیونسٹ پارٹی کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا نہ کرنے کاحکم جاری کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ چین سے باہر فلپائن میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور جانی نقصانات میں اضافے کے خدشات بڑھادیئے ہیں۔
واضح رہے کورونا وائرس سے چین میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 304 ہوگئی ہے اور مزید ساڑھے 4 ہزار افراد زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
اس سے قبل چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی259 ہوگئی تھی۔
چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد دن با دن تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
چین کے قومی صحت کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ملک میں دوہزار ایک سو دو نئے مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
یاد رہے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد گیارہ ہزار سات سو نوے ہوگئی۔
خیال رہے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے امریکہ نے ان غیرملکی باشندوں کے حوالے سے نئی سرحدی پابندیوں کا اعلان کیا ہے جو چین میں ہیں۔
کرونا وائرس دراصل ایک بڑا گروپ ہے جو عموماً جانوروں میں پایا جاتا ہے، ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ یہ جانوروں سے انسانوں کو منتقل ہو جائے۔
اس سے متاثرہ افراد میں آغاز میں زکام جیسی علامات ظاہر ہوتی ہے پھر دیکھتے ہی دیکھتے ناک کا بہنا، کھانسی، گلے کی تکلیف، عموماً سردرد اور بعض اوقات بخار شروع ہو جاتا ہے۔
اس مہلک وائرس کی ایک ست دوسرے فرد میں منتقلی کے کئی راستے ہیں جن میں کھانسی، چھینک، ہاتھ ملانا شامل ہیں۔
اگر متاثرہ شخص نے کسی چیز کو چھوا ہو اور اسے دوسرا فرد چھو کر اپنے منہ، ناک یا آنکھوں کو لگائے تو اس صورت میں وہ بھی وائرس کے پھیلنے کا امکان ہوتا ہے۔
گزشتہ روز قبل چین میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 170 تک پہنچ گئی تھی۔
چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے پراسرار وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہزار 711 سے تجاوز کر گئی ہے جو کہ دو روز قبل 4 ہزار 515 تھی۔
ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی تھی جبکہ تبت میں بھی ایک کیس سامنے آیا تھا۔
خیال رہے یہ جان لیواوائرس چین کے ہر حصے میں پھیل چکا ہے۔
دوسری جانب اب جاپان نے بھی اپنے شہریوں کو ووہان شہر سے نکالنے کے لئے خصوصی طیارہ روانہ کر دیا تھا جبکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ وائرس سولہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔
ذرائع کے مطابق چین کے بڑے صوبے ہوبائی میں بھی نقل و حمل پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھی تاہم چین کے کچھ شہروں میں عوام میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News