
عراق میں واقع مقدس شہر کربلا میں حیرت انگیز طور پر پہلی بار ہونے والی برف باری نے عراقی شہریوں کے چہروں پر خوشی کی لہر بکھیر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی اور جنوبی عراق کے رہائشیوں کو منگل کی صبح تقریباً ایک صدی کے بعد ہونے والی برف باری کی صورت میں ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملا ۔
عراقی دارالحکومت بغداد کی عوام صدی کی دوسری برف باری کے بعد شہر کے سفید پوشاک کی شکل اختیار کرنے پر برف کے گولے بناکر ایک دوسرے کو مارنے اور تصاویر لینے کے لیے باہر نکل آئے۔
بغداد میں آخری بار برف باری سنہ 2008 میں ہوئی تھی تاہم وہ بہت مختصر تھی ۔
بغداد کے نوجوان اور بوڑھوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب انہوں نے بغداد میں برف باری دیکھی ہے۔
دوسری جانب مقدس شہر کربلا میں بھی پہلی بار برف باری نے رہائشیوں سمیت وہاں موجود زائرین کو بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
My parents sent me this picture live from karbala . It's behind our house covered in snow! pic.twitter.com/Yr4mfaa6dG
— 𝑴𝒖𝒏𝒂 منى 💫 (@MunaBaker) February 11, 2020
کربلا کے مقامی لوگ اس کو اب تک ریکارڈ کی جانے والی پہلی برف باری کا قرار دے رہے ہیں۔
عراقی محکمہ موسمیات کے میڈیا سربراہ عامر الجبری کا کہنا ہے کہ برف باری کا سلسلہ 12 فروری تک جاری رہ سکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اس غیر متوقع برف باری تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر کے اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
Snowing in paradise!
Karbala covered in snow in a rare phenomenon pic.twitter.com/SrwFFIRnbe
Advertisement— Sayed M. Modarresi (@SayedModarresi) February 11, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News