جاپانی کمپنی نے ٹرک میں موبائل مسجد تیار کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنی نے ٹرک میں سفید اور نیلے رنگ کی موبائل مسجد تیار کی ہے جس میں 50افراد نماز ادا کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے ترجمان کے مطابق موبائل مسجد کی تعمیر کا مقصد اولمپکس 2020 کے لیے مختلف ممالک سے آنے والے مسلمان کھلاڑیوں کو نماز کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
جاپانی کمپنی نے 2020 کے اولمپکس میں دنیا بھرسے آنے والے مسلمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے یہ موبائل مسجد تیار کی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس موبائل مسجد میں بیک وقت 50افراد نماز ادا کرسکتے ہیں جبکہ اس میں وضوخانے سمیت دیگر کئی سہولیات بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ اولمپک کا آغاز24 جولائی سے ہوگا جو 9 اگست تک جاری رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
