Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ کا کورونا سے متاثرہ افراد کو جبراً علیحدہ رکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

برطانیہ کا کورونا سے متاثرہ افراد کو جبراً علیحدہ رکھنے کا فیصلہ
برطانیہ

برطانیہ کی حکومت نے مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو جبراً علیحدہ رکھنے  کا فیصلہ کرلیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت برطانیہ نے کورونا وائرس کوسنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے اس سے متاثرہ افراد کو جبراً علیحدہ رکھنے کے خصوصی اختیار ات کا اعلان کردیا۔

حکومت برطانیہ  کی جانب سے یہ سخت اقدام عوام میں وائرس کی منتقلی روکنے کے لیے  اٹھایا گیا ہے ۔

کورونا وائرس کی وجہ ایک ممالیہ جانور پینگولین

برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ چین کے شہر ووہان سے آئے ایک متاثرہ شخص کوعلیحدہ رکھا مگروہ بھاگنےکی دھمکی دیتا رہا،حکومت کے پاس اسے  روکنے کا اختیار نہیں  تھا اس لیے خصوصی اختیارات کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ برطانیہ میں مزید 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے  جس کے بعد وائرس سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

برائٹن میں 3مرد اور ایک خاتون میں وائرس کی تشخیص ہوئی  ہے۔ چاروں افراد کو علاج کے لیے برائٹن سے لندن منتقل کردیاگیا ہے۔

کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے جامع منصوبہ بندی

واضح رہے کہ گذشتہ روز چین میں کورونا وائرس سے 97 ہلاکتیں  ریکارڈ  ہوئیں  جو اب تک ایک روز میں اس وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

چینی حکام کے مطابق چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد908ہوگئی ہے جبکہ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے  بھی آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ایک لاکھ 87 ہزار 518 افراد کی اس شبے میں طبی نگرانی  بھی کی جارہی ہے کہ کہیں ان میں کورونا وائرس موجود تو نہیں۔

چینی حکام کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق 3281 افراد کو علاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

ہفتے کے اختتام تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2003 کی سارس وبا ءسے تجاوز کر گئی تھی۔ یہ وبا ءبھی چین سے پھوٹی تھی اور اس سے دنیا بھر میں 774 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر