
بنگلہ دیش کے قریب روہنگیا تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے باعث 14 مہاجرین ہلاک ہو گئےاور 70 کے قریب افراد کو بچا لیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تارکین وطن کی کشتی بنگلہ دیش کے جنوبی ساحل سے ملائشیا کیلئے روانہ ہوئی تھی اورخلیج بنگال میں سینٹ مارٹن جزیرے کے قریب حادثے کا شکارہوئی۔
بنگلہ دیش کے کوسٹ گارڈ کمانڈر نعیم الحق نے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’اب تک ہم نے 14لاشیں نکالی ہیں جبکہ 70 افراد کو زندہ بچایا ہے۔
کوسٹ گارڈ کمانڈر کا کہنا تھا کہ نیوی اور کوسٹ گارڈ کی کشتیاں خلیج بنگال میں سینٹ مارٹن جزیرے کے قریب ڈوبنے والے افراد کی تلاش کر رہی ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق سنہ 2017 میں میانمار میں فوجی کریک ڈاؤن سے بچنے کے لیے سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا مسلمانوں نے جان بچانے کے لیے فرار اختیار کیا تھا۔
ان میں سے زیادہ تر نے بنگلہ دیشں کے مہاجر کیمپوں میں پناہ حاصل کی تھی مگر اب وہاں سے کشتیوں کے ذریعے ملائیشیا پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں میں روہنگیا مسلمانوں کو نامساعد حالات کا سامنا ہے۔
گذشتہ سال میانمار کی فوجی حکومت کے خلاف دو لاکھ روہنگیا مسلمانوں نے بنگلہ دیش کے مہاجر کیمپوں میں ریلی نکالی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News