مکۃ المکرمہ میں عمرہ پر آئی سوڈانی خاتون نے ہوٹل کی عمارت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمرہ زائر نے پیر کی صبح مکہ کے علاقے “الجرول” میں واقعے ہوٹل کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ہلال الاحمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے زائر خاتون کا طبی معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ کافی دیر پہلے مرچکی تھی۔ نعش کو پولیس تحویل میں سردخانے منتقل کیا گیا۔
خیال رہے جون 2018 میں بھی ایک بنگلہ دیشی عمرہ زائرنے حرم شریف کی دوسری منزل پر جاکر صحن مطاف میں کود کر خودکشی کر لی تھی ۔
اس واقعہ سے ایک ہفتہ قبل مغربی ملک کے ایک شہری نے بھی ایسا ہی کیا تھا۔ مذکورہ شخص کے حوالے سے تفتیش کے بعد کہا گیا تھا کہ اس کی والدہ کا انتقال مکہ میں حج کے دوران ہوا تھا۔
مذکورہ واقعات کے بعد حرم کی انتظامیہ نے بالائی منزلوں کی ریلنگ کومزید بلند کردیا گیا جبکہ وہاں پولیس اہلکاروں کی بھی ڈیوٹیاں لگائی جانے لگیں تاکہ کوئی اس قسم کا اقدام نہ کرے۔
واضح رہے اس سے قبل بھی اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ حرم مکی میں خودکشی کے رجحانات کے سد باب کے لیے انتظامیہ نے حرم کی بالائی منزلوں پر بلند ریلنگ لگا دی تھی تاکہ اس قسم کے رجحان کی روک تھام کی جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
