Advertisement
Advertisement
Advertisement

ممبئی: اوبر ڈرائیور مسلمان دشمنی میں اپنا فرض بھول گیا

Now Reading:

ممبئی: اوبر ڈرائیور مسلمان دشمنی میں اپنا فرض بھول گیا
ممبئی: اوبر ڈرائیور مسلمان دشمنی میں اپنا فرض بھول گیا

ممبئی میں ایک اوبر ڈرائیور شہریوں سے متعلق انسداد (ترمیمی) ایکٹ (سی اے اے) کے احتجاج پر فون پر گفتگو سننے کے بعد ایک مسافر کو پولیس اسٹیشن لے گیا۔

انڈیا کے شہر ممبئی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور نے مسافر کو اس لیے پولیس سٹیشن پہنچا دیا کیونکہ وہ سفر کے دوران متنازع شہریت کے قانون کے خلاف موبائل فون پر کسی سے بات کر رہا تھا۔

انڈین نیوز ایجنسی کے مطابق ایک سماجی کارکن کویتا کرشنن نے شاعر اور سماجی کارکن بپا دیتیا سرکار کے پولیس سٹیشن جانے کے بارے میں ایک ٹویٹ کے ذریعے مطلع کیا۔

کویتا کے مطابق بپا دیتیا سرکار نے انہیں بتایا کہ انہوں نے ممبئی میں جوہو سے کُرلا جانے کے لیے رات 10 بجے اوبر کیب بُک کروائی۔

سفر کے دوران وہ موبائل فون پر اپنے کسی دوست کے ساتھ شاہین باغ میں جاری مظاہرے میں لگنے والے نعرے ’لال سلام‘ کے بارے میں بات کر رہے تھے۔

اوبر ڈرائیور نے یہ گفتگو سننے کے بعد ایک جگہ پر گاڑی کھڑی کی اور مسافر کو کہا کہ وہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر آ رہے ہیں، لیکن وہ اپنے ساتھ دو پولیس اہلکاروں کو لے آئے جنہوں نے مسافر سے یہ پوچھنا شروع کر دیا کہ ان کے پاس موسیقی کا آلہ ’ڈفلی‘ کیوں ہے اور وہ کہاں سے ہیں؟

مسافر نے جواب دیا کہ ان کا تعلق جے پور سے ہے اور وہ شاہین باغ میں جاری احتجاجی مظاہرے سے ہو کر آ رہے ہیں جہاں وہ ڈفلی بجا کر نعرے بازی کر رہے تھے۔

Advertisement

مبینہ طور پر ڈرائیور نے پولیس کو کہا کہ مسافر کو گرفتار کر لیں کیونکہ وہ فون پر کہہ رہے تھے کہ وہ کیمونسٹ ہیں اور کہہ رہے تھے کہ اس ملک کو جلا دینا چاہیے اور ممبئی میں بھی ایک شاہین باغ بنانا چاہیے۔

بپا دیتیا سرکار کے مطابق انہوں نے ٹیکسی ڈرائیور سے کہا کہ اس نے یہ بات ان سے کرنے کے بجائے پولیس کو کیوں بلایا تو ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ’تم خوش ہو جاؤ کہ میں تمہیں کہیں اور نہیں لے گیا اور صرف پولیس کے حوالے کیا ہے۔‘

ڈرائیور نے ان سے یہ بھی کہا کہ ’تم لوگ اس ملک کو تباہ کر دو گے اور تم سمجھتے ہو کہ ہم خاموش تماشائی بنے یہ سب دیکھتے رہیں گے۔‘

رات گئے ایک اور سماجی کارکن ایس گوہلی پولیس سٹیشن آئے اور بپا دیتیا سرکار کو پولیس سٹیشن سے لے گئے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر