Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکہ مکرمہ میں ابررحمت برس پڑا

Now Reading:

مکہ مکرمہ میں ابررحمت برس پڑا
مکہ

مکہ مکرمہ میں ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح مکہ میں ہونے والی بارش نے مکہ کا موسم خوش گوار کر دیا ہے۔

گذشتہ چند دنوں سے مکہ کا موسم گرم تھا لیکن اچانک ہونے والی بارش نے مکہ کے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔

عمرہ زائرین نے ہلکی بارش میں طواف کعبہ کیا اور میزاب کعبہ کے نیچے کھڑے ہو کر دعائیں مانگیں۔

زائرین نےبتایا کہ موسم بہت اچھا ہونے کی وجہ سے کعبے کا طواف کر کے بے حد لطف آیا۔

Advertisement

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے گذشتہ روز مکہ ریجن کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ جدہ کے مختلف علاقوں میں معمولی بوندا باندی ہوئی جبکہ طائف، اللیث، رابغ، خلیص اور میسان کے علاقوں میں بھی ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش سے موسم غیر معمولی طور پر خوش گوار ہو گیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پہاڑی علاقے میں سفر کرنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ تفریح کے لیے جانے والے پہاڑی وادیوں اور گھاٹیوں میں قیام سے گریز کریں۔

تیز ہواؤں کی وجہ سے بجلی کے کھمبے اکھڑ گئے جس سے متعدد گھروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

واضح رہے کہ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان دنوں موسم شدید غبار آلود رہنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ہائی وے پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر