Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرونا وائرس: چینی حکام کی شہریوں کو پالتو جانور ضائع کرنے کا حکم

Now Reading:

کرونا وائرس: چینی حکام کی شہریوں کو پالتو جانور ضائع کرنے کا حکم
پالتو جانور

کرونا وائرس  سے حفاظت کے لئے چینی حکام نے شہریوں کو پالتو جانور ضائع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پالتو جانور بھی کرونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں، چینی حکام کی شہریوں کو پالتو جانوروں سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے، کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے باعث چینی حکام کا شہریوں کو پالتو جانور ضائع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چائنہ میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے چائنہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو اپنے پالتو جانوروں کو چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے اور پالتو جانور رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ چین کے آس پاس کی کمیونٹیز نے اپنے رہائشیوں کو پالتو جانور چھوڑنے کا حکم دیا ہے، ان کے نزدیک پالتو جانور ملک میں جاری کرونا وائرس کی حالیہ لہر سے متاثر ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیبی کے ایک گاؤں نے اپنے رہائشیوں کو پابند کر دیا ہے کہ وہ پانچ دن کے اندر اندر اپنے پالتو جانوروں سے علیحدگی کے متعلق فیصلہ کر لیں ورنہ حکام خود ایکش لیں گے۔

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی259 ہوگئی

Advertisement

شانسی میں ایک اور کمیٹی نے مقامی لوگوں سے فوری طور پر اپنے پالتو جانوروں کو ضائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کرونا وائرس کے مرکز ووہان کے ایک محلے میں رہائشیوں سے اپنی بلیوں، کتوں اور دیگر مویشیوں کو فوری گھر سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، مقامی عہدیداروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کو جانور نظر آئے تو وہ ان کو موقع پر ہی مار کر دفن کر دیں گے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسی طرح کی ہدایات پورے ملک میں جاری کی جا رہی ہیں جس میں بیجنگ سمیت چائنہ کے بڑے بڑے شہر بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں عالمی ادارہ صحت نے اس بات کی نفی کی ہے کہ پالتوں جانور بھی اس وبا کا حصہ ہو سکتے ہیں، ادارے نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ابھی تک ایسا کوئی کیس نہیں جس سے پالتو جانوروں سے وبا پھیلنے کا انکشاف کیا جا سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر