Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلمان جوڑے نے ’لے پالک بیٹی ‘ ہندو کے ساتھ رخصت کردی

Now Reading:

مسلمان جوڑے نے ’لے پالک بیٹی ‘ ہندو کے ساتھ رخصت کردی
مسلمان

بھارت میں ایک مسلمان جوڑے نے اپنی ہندو لے پالک بیٹی کی شادی کرا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے ایک مقامی مندر میں راجیشوری کی شادی وشنو پرساد نامی لڑکے سے لے پالک بیٹی کی شادی کروا دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز یہ شادی کروائی گئی اوراس موقع پر مسلمان جوڑے کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آگئے۔

اس شادی میں راجیشوری اور پرساد کے ہندو رشتے داروں کے ساتھ ساتھ راجیشوری کو بچپن میں گود لے کر پالنے والے عبداللہ اور ان کی بیوی خدیجہ کے خاندان والوں نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے کہ شادی میں عبداللہ کی 84 سالہ بوڑھی ماں بھی خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔

Advertisement

عبداللہ نے بتایا کہ ’جب راجیشوری ہمارے گھر آئی تو اس کی عمر سات آٹھ سال تھی۔ پھر اس کے والدین کا انتقال ہو گیا ۔ اب اس کی عمر 22 برس ہے۔‘

بچی کو لے کر پالنے کی وجہ یہ تھی کہ راجیشوری نامی بچی کے ماں باپ بچپن میں ہی انتقال کر گئے تھے، اس وجہ سے عبداللہ نے ان کی بچی کو گود لے لیا تھا۔

راجیشوری کے والد ریلوے اسٹیشن پر قلی تھے اور وہ کام کاج کے لیے عبداللہ کے گھر آتے رہتے تھے جس کی وجہ سے عبداللہ راجیشوری کو جانتے تھے۔

والدین کے انتقال کے بعد جب راجیشوری عبداللہ کے گھر منتقل ہو گئیں تو عبداللہ فیملی نے ان کی پرورش بالکل اپنی بیٹی کی طرح کی۔

راجیشوری کا شادی کا وقت آیا تو عبداللہ اور ان کی بیوی نے ہی رشتہ دیکھ کر راجیشوری کی شادی طے کی۔

واضح رہے راجیشوری ہندہ مسلک سے تعلق رکھتی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر