Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرپابندی

Now Reading:

بھارت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرپابندی
بھارت

بھارت میں سکھوں کے مقدس مقام پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرپابندی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں ٹک ٹاک پر پرپابندی کر دی ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق  سکھوں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت شرومنی گورودوارہ پربندھک کمیٹی نے بھارت میں سکھوں کے سب سے مقدس مقام پریہ پابندی لگائی ہے۔

یاد رہے سکھوں کے علاوہ مختلف مذاہب کے لوگ گولڈن ٹیمپل ہرمندرصاحب آتے ہیں۔

شرومنی کے مطابق جو یادگارکے طورپراپنی ویڈیو اورتصاویربنواتے اُن پرکبھی بھی پابندی نہیں لگائی تھی۔

Advertisement

 تاہم اب کچھ عرصہ سے نوجوان لڑکے، لڑکیاں اس مقدس مقام پرآکر مزاحیہ اندازمیں ٹک ٹاک ویڈیوبناتے ہیں جو اس جگہ کی بے حرمتی ہے۔

گولڈن ٹیمپل کے مینیجرسردار راجیندرسنگھ روبی نے بتایا کہ ہرمندرصاحب میں فوٹوگرافی اور ویڈیو بنانے پرپابندی نہیں لگائی گئی صرف ٹک ٹاک اورفنی ویڈیوزبنانے پرپابندی ہوگی اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

خیال رہے ٹک ٹاک بنانے والوں کو اس مقدس جگہ آکرٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی عملے کوالرٹ کردیاگیا

یاد رہے ٹک ٹاک ویڈیو نا بنانے کی تاکید کے حوالے سے گولڈن ٹیمپل میں کئی ایک مقامات پرنوٹس بھی لگادیئے گئے ہیں۔

نوٹس میں کہاگیا ہے کہ شری ہرمندرصاحب ایک مقدس استھان ہے یہاں ادب واحترام کے تقاضوں کوملحوظ خاطررکھاجائے۔

واضح رہے کہ شرومنی کے مطابق کمیٹی کی طرف سے دنیا بھرمیں موجود گورودواروں میں ٹک ٹاک ویڈیوبنانے پر پابندی کی سفارش بھی کی جاسکتی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر