
چین میں وبائی صورت اختیار کرنے والے کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں مجموعی تعداد 722 ہو گئی ہے ۔
چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 86 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 722 ہو گئی۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ مزید 3 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔
دوسری جانب جاپان میں لنگرانداز بحری جہاز میں مزید 41 افراد میں وائرس کی تصدیق ہونےکے بعد جہاز میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد61 ہو گئی ہے جبکہ دیگر افراد کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔
چین کے حکام نے کورونا کی وبا ءبڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد دوسرے ممالک سے چہرے کو ڈھانپنے کے لیے ماسک مہیا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے چینی حکام نے شہریوں کو پالتو جانور ضائع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پالتو جانور بھی کورونا وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں اس لیے چینی حکام نے شہریوں کو پالتو جانوروں سے دور رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے چینی حکام کی جانب سے چائنہ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو اپنے پالتو جانوروں کو چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے اور پالتو جانور رکھنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے ایک گاؤں نے اپنے رہائشیوں کو پابند کر دیا ہے کہ وہ پانچ دن کے اندر اندر اپنے پالتو جانوروں سے علیحدگی کے متعلق فیصلہ کر لیں ورنہ حکام خود ایکشن لیں گے۔
کورونا وائرس کے مرکز ووہان کے ایک محلے میں رہائشیوں سے اپنی بلیوں، کتوں اور دیگر مویشیوں کو فوری گھر سے نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، مقامی عہدیداروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ان کو جانور نظر آئے تو وہ ان کو موقع پر ہی مار کر دفن کر دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News