Advertisement
Advertisement
Advertisement

محی الدین یاسین ملائیشیاء کے نئے وزیراعظم مقرر

Now Reading:

محی الدین یاسین ملائیشیاء کے نئے وزیراعظم مقرر
محی الدین یاسین ملائیشیاء کے نئے وزیراعظم مقرر

ملائیشیاء کے بادشا ہ نے محی الدین یاسین کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔ مہاتیر محمد کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ملائیشیاء کے بادشاہ نے پارلیمنٹ کی اکثریت حمایت کو دیکھتے ہوئے محی الدین یاسین کا نام نئے وزیراعظم کے لئے مقرر کر دیا ہے۔

بادشاہ کا کہنا تھا کہ یہ نام میں نے پارلیمنٹ کے رجحان کو دیکھنے ہوئے کیا ہے، محی الدین کو پارلیمنٹ میں اکثریتی ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

72 سالہ محی الدین پاسین مہاتیر حکومت میں وزیرداخلہ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے لیکن اب مہاتیر محمد کے استعفیٰ کے بعد بادشاہ کی جانب سے نئے وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے 24 فروری کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

94 سالہ مہاتیر محمد اس وقت دنیا کے معمر ترین وزیراعظم تھے۔انہوں نے 1957ء میں عملی سیاست میں قدم رکھا تھا۔

مہاتیر محمد نے استعفیٰ دے دیا

Advertisement

بابائے ملائیشیا عبدالرحمان سے اختلافات کی وجہ سے مہاتیر محمد کو 1959ء میں پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔تاہم ملائیشیا کے دوسرے وزیراعظم عبدالرزاق دوبارہ پارٹی میں لے آئے تھے اور یہیں سے مہاتیر محمد کی سیاسی کامیابیوں کا سفر شروع ہوا

۔16 جولائی 1981ء کو مہا تیر محمد نے ملائیشیا کے چوتھے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔مہاتیر محمد کی پالیسیوں کی بدولت ملائیشیا ایک پسماندہ ملک سے ایشن ٹائیگر بن گیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ دینے کے بعد ٹی وی پر خطاب کیا اور کہا کہ میرے مستعفی ہونے کے بعد ملک میں جو سیاسی بحران پیدا ہوا ہے اس پر عوام سے معافی چاہتا ہوں۔

بعد ازاں مہاتیر محمد کی جانب سے دوبارہ وزیراعظم بننے کی خواہش کا ذکر کیا گیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ دوبارہ حکومت بنانے کو تیار ہیں مگر اتحادیوں کے ساتھ نہیں۔

لیکن اب ملائیشیاء کے بادشا ہ نے محی الدین یاسین کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔مہاتیر محمد کے مستعفیٰ ہونے کے بعد ملائیشیاء کے بادشاہ نے پارلیمنٹ کی اکثریت حمایت کو دیکھتے ہوئے محی الدین یاسین کا نام نئے وزیراعظم کے لئےمقرر کر دیا ہے۔

72 سالہ محی الدین پاسین مہاتیر حکومت میں وزیرداخلہ کے فرائض سرانجام دے رہے تھے لیکن اب مہاتیر محمد کے استعفیٰ کے بعد بادشاہ کی جانب سے نئے وزیراعظم کے لئےمقرر کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر