آفس ملازمین کے ساتھ رقص کرنے والی ایک ہندوستانی سی ای او کی ویڈیو نے ٹویٹ پر بہت سارے لائکس حاصل کئے ہیں ، اور لوگوں نے اسے آفس میں کام کرنے والوں کے حوصلے کو بڑھانے کا سہرا بھی قرار دیا ہے۔
50 سالہ دیپالی گوینکا ، اپنے اسٹاف کے ساتھ آفس کے اندر فلم اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی کے گانے مقبلا کے گانا پر رقص کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔ ویڈیو کے اختتام پر ٹیم نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے داد پیش کی۔
Rare to see a CEO dance and have fun in an office setting. That’s the way to create a happy culture @DipaliGoenka #welspun. pic.twitter.com/B6LAd2u3tr
— Harsh Goenka (@hvgoenka) February 18, 2020
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے، آر پی جی انٹرپرائزز کے چیئرمین ہرش گوینکا نے کہا: “آفس میں سی ای او کا دفتری عملے کے ساتھ رقص دیکھنا بہت ہی نایاب بات ہے۔”
اس ویڈیو کے بارے دیپالی گوینکا کا کہنا ہے کہ وہ صحت مند کام کی ثقافت کو فروغ دینا چاہتی ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
