یورپین یونین کی برطانیہ کے ساتھ تعلقات کی سفارش

یورپین یونین نے برطانیہ کے ساتھ آئندہ کے تعلقات کیلئے سفارشات بھجوادیں۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے ٹاسک فورس کے سربراہ اور یورپ کی جانب سے بریگزیٹ پر چیف مذاکرات کار مشل بارنئیے نے اس بات کا اعلان آج برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔
مشل بارنئیے کہا کہ یورپین کمیشن کی جانب سے اپنے تمام ممبران کو یورپین کونسل کے ذریعے یہ سفارشات روانہ کی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ممبران سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ وہ نئے تعلقات پر باضابطہ گفتگو کے آغاز کیلئے کمیشن کو اجازت دیں۔
یاد رہے کہ یہ سفارشات پہلے سے طے شدہ ہدایات کے تحت ہی ہیں جس میں اقتصادی، معاشی، قانونی اور عدالتی جرائم سے متعلقہ معاملات، خارجہ امور، سیکورٹی اور دفاعی معاملات شامل ہیں۔
مشل بارنئیے نے مزید بتایا کہ ہم ایک اچھے جذبے کے تحت گفتگو شروع کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نہ صرف یونین اور اس کے شہریوں کے مفادات کا تحفظ ہو سکے بلکہ اس میں برطانیہ کی خواہشات اور پسند کا حل بھی موجود ہو۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ برطانیہ کے سنگل مارکیٹ کو چھوڑ دینے کے بعد وہ اس سے قبل ملنے والے اقتصادی فوائد حاصل نہیں کر پائے گا۔
واضح کیا کہ یکم فروری کو برطانیہ کی علیحدگی کے بعد منتقلی کی مدت کے دوران یعنی 31 دسمبر 2020 تک یورپ کا قانون ہی نافذالعمل رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News