Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوادرات چرانے پر سابق وزیر خزانہ کو سزا

Now Reading:

نوادرات چرانے پر سابق وزیر خزانہ کو سزا
سابق وزیر خزانہ

مصرکے دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت نے ملک کے سابق وزیرِ خزانہ یوسف غالی کے بھائی کو نوادرات کی سمگلنگ کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق مصری صدر حسنی مبارک کے دور کے وزیر خزانہ یوسف غالی کے بھائی رؤف غالی کو نوادرات مصر سے اٹلی سمگلنگ کرنے پر 30 سال قید کے ساتھ ساتھ چھ ملین پاؤنڈ (تین لاکھ 80 ہزار ڈالرز) جرمانہ بھی کیا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس کیس میں رؤف غالی کے علاوہ تین دیگر افراد کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں جن میں مصر میں اٹلی کے سابق اعزازی قونصل لاڈیسلاو سکال بھی شامل ہیں۔

اٹالین قونصل کو ان کی غیر حاضری میں رواں سال جنوری میں 15 سال قید اور 10 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن حالیہ عدالتی فیصلے کے بعد اگر مصری حکام انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں 30 سال قید کاٹنا ہوگی۔

مصر نے انٹرپول سے سابق اعزازی قونصل کے خلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

Advertisement

مصری حکام کے مطابق چوری کیے جانے والے نوادرات میں 22 ہزار سونے کے سکے، 151 چھوٹی مورتیاں، پانچ ممی ماسک، 11 مٹی کے برتن اور اسلامی دور کی چینی کی تین ٹائلوں سمیت ایک لکڑی کا تابوت شامل تھا۔

اطالوی پولیس نے 2017 میں بحیرہ روم کے ساحلی شہر سکندریہ میں ایک سفارتی کنٹینر سے اس چوری کا سراغ لگایا تھا۔

اس کے علاوہ مصری سکیورٹی ایجنسیز نے قاہرہ میں سکال کے گھر اور ایک بنک کے لاکر میں چھپائے گئے قیمتی نوادرات بھی برآمد کیے تھے۔

چوری شدہ نوادرات اٹلی کے حکام کی مدد سے 2018 میں مصر کو واپس کر دیے گئے تھے۔ اس کیس میں دو مصری شہری کو بھی 15، 15 سال قید اور 10، 10 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سنہ 2011میں سابق صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے لیے ہونے والی بغاوت اور اس کے بعد ملک میں پیدا ہونے والے سیاسی انتشار کے دوران مصر میں نوادرات کی چوری اور سمگلنگ میں اضافہ ہوا تھا۔

گذشتہ برس فرعون کے زمانے کے ایک پجاری کا سنہری تابوت ہنگاموں کے دوران چوری ہو گیا تھا جس کو بعدازاں امریکہ سے واپس لایا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
پاکستان میں سیلاب سے نقصانات کا ذمے دار بھارت ہے ، عاصم افتخار
فلسطین ہمارا خطہ ہم ہی اسکے مالک ہیں، نیتن یاہو نے متنازع معاہدے پر دستخط کردیے
انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر