Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کے شہر اترپردیش میں پانچ ماہ کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

Now Reading:

بھارت کے شہر اترپردیش میں پانچ ماہ کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں، اتوار کے روز اترپردیش میں 5  ماہ کی بچی کے ساتھ اس کے بالغ کزن بھائی نے مبینہ زیادتی کی۔

بچی کی حالت غیر ہونے پر اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ منڈیون پولیس دائرے میں واقع ایک شادی ہال میں پیش آیا۔ مقتولہ کی والدہ اتوار کے روز ایک شادی میں شرکت کے لئے ہردوئی ضلع سے آئی تھی۔

خاتون کا کزن پپو شادی کے دوران بچے کو کھیلنے کے لئے لے گیا اور  واپس نہیں آیا۔جب بچے کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد نے پپو کی تلاش شروع کی تو وہ کہیں نہیں مل سکا۔

بھارت میں مگ میلہ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی، پجاری گرفتار

Advertisement

چار گھنٹے بعد، بچی تشویشناک حالت میں شادی کے مقام سے کچھ ہی فاصلے پر پڑی ہوئی ملی۔ لواحقین بچی کو لے کر وویکانند اسپتال لے گئے جہاں سے اسے ٹروما سینٹر ریفر کردیا گیا،   جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

پپو  بچی کو پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا تھا،  متاثرہ بچی کے والد نے ایف آئی آر درج کروادی۔ ڈی سی پی شالینی (خواتین جرائم) نے بتایا کہ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں جاری مگ میلہ میں ایک پجاری کو نابالغ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔

  پریاگراج پولیس نے ایک پوجاری کو 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں جوشی کےعلاقے سے گرفتار کیا۔ اطلاعات کے مطابق، ملزم کی شناخت سنجیو کمار رائے سنجیو مہاراج کے نام کے نام سے ہوئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مراکش کے ساحل پر المناک منظر، ہر آنکھ کو رنجیدہ کردیا
غزہ میں جنگ بندی کے باجود اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید
یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم
حماس معاہدےپرعمل نہیں کرتی تواسرائیل دوبارہ لڑائی شروع کرسکتاہے،ڈونلڈٹرمپ
چین کے ساتھ ٹرمپ کا تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور
امریکا میں بھارتی نژاد سابق اعلیٰ عہدیدار حساس دفاعی معلومات رکھنے پر گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر