امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے خبردار کیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ ہونے کے باوجود انتہائی جارحانہ اور خطرناک رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا ہے تواس کے بعد یہ مزید خطرناک ہوسکتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر مائیک پومپیو نے لکھا کہ ایرانی حکومت کا طرز عمل جوہری ہتھیاروں کے بغیر کتنا خطرناک ہے۔ اگر تہران نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرلیے تو اس کے بعد اس کا طرز عمل کیا ہوگا؟
پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم نے ایران میں جوہری توانائی کی تنظیم اور اس کے سربراہ علی اکبر صالحی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ تنظیم ایرانی حکومت کی قیادت میں جوہری پروگرام کے ذریعے ایٹمی اسلحہ کے حصول اور بلیک میلنگ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔
Yesterday, we sanctioned the Atomic Energy Organization of #Iran and its head, Ali Akbar Salehi. AEOI is the lead player in the regime’s nuclear escalation and extortion. Iran’s behavior is already dangerous– imagine how much worse it will be if they obtain a nuclear weapon.
Advertisement— Secretary Pompeo (@SecPompeo) January 31, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر خطرناک ہے۔ ذرا تصور کریں اگر ایران تباہ کن اسلحہ حاصل کر لیتا ہے تو اس کے بعد اس کا طرز عمل کیسا ہوگا؟
ایران کی فیکٹری میں امریکی اور اسرائیلی جھنڈے کیوں بن رہے ہیں؟
خیال رہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ سنہ 2015ء کو طے پائے جوہری معاہدے سے مئی 2018ء کو علاحدگی اختیار کرلی تھی۔
جمعرات کے روز واشنگٹن نے ایرانی جوہری توانائی تنظیم اور اس کے سربراہ صالحی کے خلاف یورینیم ذخیرہ اور اس کی افزودگی کی سطح سے تجاوز کرنے پر نئی اقتصادی پابندیاں عاید کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
