Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب، چاول میں ملاوٹ کا دھندہ بے نقاب

Now Reading:

سعودی عرب، چاول میں ملاوٹ کا دھندہ بے نقاب
سعودی عرب، چاول میں ملاوٹ کا دھندہ بے نقاب

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں پولیس نے چاولوں میں ملاوٹ کا دھندہ  بے نقاب کرتے ہوئے 4 غیرملکی جعل ساز نوسر بازوں کو حراست میں لے کران سے تفتیش شروع کردی ہے۔

غیر ملکی  خبر رساں ادارے کے مطابق  سعودی عرب کی وزارت تجارت وسرمایہ کاری کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ الریاض میں ایک گھر میں چھاپہ مارا جہاں پر بڑی تعداد میں اعلیٰ معیار کے چاول کے خالی بیگ خیرہ کیے گئے تھے۔

 اس کے علاوہ وہاں پر غیرمعیاری چاول کی ان مشہور برانڈ کے چاول کے تھیلوں میں پیکنگ، سیل اورترسیل کی جا رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاولوں کی دھوکہ دہی اور جعل سازی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں یومیہ 168 طلاقیں

Advertisement

 ملزمان دارالحکومت کے مختلف ہوٹلوں اور دکانوں سے اعلیٰ معیار کے چاولوں کے خالی ہونے والے تھیلے جمع کرتے۔

اس کے بعد انہیں ایک مکان میں لے جاتے جہاں ان میں غیرمعیاری چاول پیک کرکے ان پرمشہور برانڈ کی مہر لگائی جاتی اور پھر مہنگے داموں فروخت کیے جاتے۔

پولیس نے چھاپے کے دوران 19 ہزار 500 خالی بیگ ضبط کیے ہیں۔ ان میں غیرمعیاری چاول پیک کرنےکے بعد اعلیٰ برانڈ کے چاول کی مہر لگائی جاتی اور انہیں سیل کردیا جاتا۔

وزرات تجارت وسرمایہ کاری کمیٹی کے چیئرمین اور مشترکہ سیکیورٹی مہم کے انچارج صالح العنزی نے بتایا کہ ملزمان غیرمعیاری چاول شہرکی چھوٹی اور پرچون سامان فروخت کرنے والی دکانوں کو فروخت کرکے ان سے اعلیٰ معیار کے چاول کے پیسے بٹورتے رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ظہران ممدانی نے خواتین پر مشتمل عبوری ٹیم کا اعلان کردیا
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر