Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ اداکاروں کا نئی دلی میں مزہبی فسادات پر اظہار افسوس

Now Reading:

بالی ووڈ اداکاروں کا نئی دلی میں مزہبی فسادات پر اظہار افسوس
بالی

بھارت میں انتہا پسندوں نے مسجد پر حملہ کیا جس پر بالی ووڈ اداکاروں نے بھی اظہارِ افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نئی دلی میں ہندو نظریے کے حامییوں نے مسجد پر حملہ کیا اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا۔

گزشتہ روز نئی دہلی میں اُس وقت فسادات پھوٹ پڑے جب شمال مشرقی علاقوں میں متنازع شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر ہندو انتہا پسندوں نے حملے کیے تھے۔

یاد رہے مذکورہ مظاہروں کے دوران 24 سے 26 فروری کی دوپہر تک ہونے والی کشیدگی میں کم سے کم 20 افراد ہلاک جب کہ 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔

نئی دہلی میں ہونے والے فسادات پر پاکستانی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے اعلیٰ حکام اور امریکی سیاستدانوں نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔

Advertisement

نئی دہلی میں فسادات، ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی، سیکڑوں زخمی

اظہارِ افسوس کے ساتھ ساتھ مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد دارالحکومت میں امن بحال کیا جائے۔

بھارت کی شوبز و میڈیا انڈسٹری نے بھی اس واقع پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

فلم ساز مہیش بھٹ نے نئی دہلی میں ہونے والے فساد کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ہم اندھے نہیں ہونے جا رہے بلکہ ہم اندھے ہیں، ایسے اندھے ہیں جو سب کچھ دیکھ سکتے ہیں، ہم ایسے اندھے ہیں جو دیکھ تو سکتے ہیں مگر انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔

اداکارہ ریچا چڈا نے نئی دہلی میں مذہبی فسادات کے حوالے سے ٹوئٹ کیا کہ ایک سچے ہندو ہونے کے ناطے انہیں دوسرے جنم پر یقین ہے اور انہیں یہ بھی یقین ہے کہ جلد ہی مظالم ڈھانے والوں پر عذابن اور بیماریوں کی صورت میں قہر نازل ہوگا اور ان کے ہاتھوں میں اپنا ہی خون ہے۔

https://twitter.com/RichaChadha/status/1232515617099567104

بھارتی فلم کے مصنف جاوید اختر نے بھی ٹوئٹ کیا کہ منصوبہ بندی کے تحت دہلی میں فسادات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور سب لوگ ’تنگ نظر سیاستدان‘ کپل مشرا جیسے بن رہے ہیں، یہ فضا تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دہلی میں تشدد متنازع شہریت قانون کے خلاف ہونے والے مظاہروں کی وجہ سے ہوا اور پولیس جلد اس پر قابو پا لے گی۔

بھارتی اداکرہ روینہ ٹنڈن نے بھی دہلی فسادات پر ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ اگر ہم میں تھوڑی سی بھی ہمدردی ہے تو ہم فسادات میں مرنے والے افراد کے لیے تعزیت کا اظہار کر سکتے ہیں کیوں کہ وہ لوگ کافی عرصے سے انتہائی دباؤ میں ہیں۔

فلم ساز ہنسل مہتا نے مختصر مگر انتہائی معنیٰ خیز ٹوئٹ کی کہ ’کوئی بھی احتجاج کرنے والا شخص فساد نہیں چاہتا اور کوئی بھی فسادی احتجاج نہیں کرتا۔

Advertisement

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی نئی دہلی میں ہونے والے فسادات پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دہلی میں حال میں حکومت بنانے والی عام آدمی پارٹی سے وہاں امن کرانے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

معروف خاتون صحافی عارفہ خانم شیروانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے متعلق کی جانے والی ایک ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے تاریخی واقعے کو بیان کیا۔

عارفہ خانم شیروانی نے لکھا کہ ’جب روم جل رہا تھا تب نیرو بانسری بجا رہا تھا‘۔

Advertisement

معروف صحافی رانا ایوب نے بھی دہلی فسادات پر متعدد ٹوئٹس کیں اور بتایا کہ وہاں کی صورتحال کس قدر خراب ہے اور انتظامیہ کس قدر بے بس بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے ایک واقعے کی ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے تصدیق کے بعد مذکورہ ویڈیو لگائی ہے ۔

Advertisement

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہندو بلوائیوں کا جتھہ اشوک نگر کی جامع مسجد کے مینار پر چڑھ  گیا ہے۔

کئی افراد نے مینار پر چڑھ کر ہلال کے نشان کو اکھاڑنے کوشش کی جبکہ ساتھ ہی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر اتار کر زمین پر پھینک دیے۔

یاد رہے ان حملوں میں پولیس اہلکار سمیت 7 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے جس پر مقامی حکومت نے علاقے میں دفعہ 144 نافذ بھی کردیا تھا۔

انتہا پسندوں نے مسجد پر بھارتی ترنگا اور ہندوؤں کی مذہبی علامت سمجھا جانے والا پرچم لہرایا جبکہ اس دوران مسجد میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے مسجد پر حملے کی مذمت کی ہے اور اسے ’بابری مسجد‘ جیسا سانحہ قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسجد پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے کی مذمت کی تھی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس غارت گری سے بابری مسجد پر حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن کی جانب سے دہلی فسادات کا ذمہ دار مقامی پولیس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کپل مشرا کے اشتعال انگیز بیانات کو ٹھہرایا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
جاپان کی سیاست میں نئی تاریخ رقم، پہلی خاتون وزیرِاعظم بننے کے قریب
صمود فلوٹیلا کے 137 امدادی کارکن استنبول پہنچ گئے
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر