
بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ دونوں کو سات ماہ کی چھٹی دی جائے گی۔
تفصیالت کے مطابق فن لینڈ کی وزیر اعظم ساننا مارن نے اعلان کردیا ہے کہ اب بچے کی پیدائش پر ماں اور باپ دونوں کو سات ماہ کی چھٹی دی جائے گی۔
حال ہی میں فن لینڈ کے وزیر ٹرانسپورٹ ساننا مارن دنیا کی سب سے کم عمر ترین وزیر اعظم بنی ہیں۔
عموما لوگوں کا ماننا ہوتا ہے کے اگر خواتین اقتدار میں آتی ہے تو وہ بہتر طور پر حکومتی نظام نہیں چلا سکتی لیکن در حقیقت ایسا نہیں ہے ۔
ساننا مارن جن کی عمر 34 سال ہے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے، جس میں ہر والدین کو تقریبا 14 ماہ کی تنخواہ کی چھٹی مل جائے گی جو صرف بچے کی پیدائش پر دی جائے گی۔
اس کے علاوہ حاملہ خواتین بھی چھٹیاں حاصل کر سکتی ہے مگر حمل ہونے کے ایک ماہ کے بعد۔
حکومت کا تخمینہ ہے کہ اس بڑھتی ہوئی چھٹی پر 100 ملین یورو (تقریبا$ 110 ملین ڈالر) لاگت آئے گی۔ مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق ، وزیر صحت کیسا پیکونن نے کہا کہ اس پالیسی کا مقصد صنفی مساوات کو بہتر بنانا اور پیدائش میں شرح کو بڑھانا ہے۔ واضح رہے کہ فن لینڈ میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد گذشتہ نو برسوں سے کم ہورہی ہے، پچھلے سال ، ملک میں 45،597 بچے پیدا ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News