Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران کے نائب وزیر صحت ایرج ہررچی بھی کروناوائرس کا شکار

Now Reading:

ایران کے نائب وزیر صحت ایرج ہررچی بھی کروناوائرس کا شکار
ایران کے نائب وزیر صحت ایرج ہررچی بھی کروناوائرس کا شکار

ایران کے نائب وزیر صحت ایرج ہررچی کا کہنا ہے کہ وہ بھی کورونا وائرس کے شکار ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق ایرانی نائب وزیر صحت چند روز سے کرونا وائرس پر بریفنگ دے رہے تھے، انہوں نے عزم ظاہر کیا تھا کہ ملک میں پھیلنے والے مہلک وائرس کو شکست دیں گے۔

گزشتہ روز ایرج ہررچی ایران میں کروناوائرس سے متعلق پریس کانفرنس کررہے تھے، اس دوران انہیں کھانستے ہوئے دیکھا گیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہلک وائرس سے اتنی اموات نہیں ہوئیں جتنی بتائی جارہی ہیں۔

اس وقت جب انہوں نے ایک قانون ساز کے اس دعوے کی تردید کی شہر قم میں اس وائرس سے 50 افراد کی موت ہو چکی ہے ، یہ کہتے ہوئے کہ اگر وہ تعداد درست ثابت ہوا تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔

وزرات صحت کے شعبہ تعلقامہ عامہ کا کہنا ہے کہ ہررچی نے کروناوائرس کا ٹیسٹ کرایا جو پوزیٹو رہا، انہیں گھر میں سب سے الگ رہا گیا ہے جہاں کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

ہررچی نے اعلان کیا ، “میں آپ کو یہ بتانا چاہتا تھا کہ  آئندہ چند ہفتوں میں ہم یقینی طور پر اس وائرس کے خلاف فتح حاصل کریں گے۔

“وزارت صحت کے مطابق ، قم سے باہر زیادہ تر اموات اور انفیکشن ایسے افراد میں شامل ہے،   جو حال ہی میں مقدس شہر تشریف لائے ہیں۔

Advertisement

یاد  رہے کہ ایران میں کرونا وائرس سے اموات 12 ہو گئیں، جب کہ 61 متاثر ہیں، ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران سمیت کئی شہروں میں معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں نہایت مہلک وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 698 تک پہنچ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر