Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کی فوجی اکیڈمیوں میں جنسی حملوں میں اضافہ

Now Reading:

امریکہ کی فوجی اکیڈمیوں میں جنسی حملوں میں اضافہ
امریکہ کی فوجی اکیڈمیوں میں جنسی حملوں میں اضافہ

امریکی محکمہ دفاع  پینٹاگان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں قائم  فوجی اکیڈمیوں میں جنسی حملوں کے مسئلے پر قابو پانے کی بے شمار کوششوں کے باوجود گذشتہ برس ان میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

پینٹاگان کی جار ی کرد ہ ایک رپورٹ میں واضح کیا  گیا ہے کہ ’فوجی تربیتی سال 2018 اور 2019 کے درمیان تین ملٹری اکیڈمیوں میں  149 جنسی حملے رپورٹ کئے گئے۔ گذشتہ برس ان کیسز میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے تربیتی سال میں 117 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

پینٹاگان کے مطابق اس بات کا تعین کرنا مشکل ہے کہ ان کیسز کی تعداد میں اضافہ رپورٹ کرنے سے ہوا ہے یا گذشتہ تربیتی سال کی نسبت ان کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی میزائل حملے میں 34 فوجیوں کو دماغی چوٹیں آئیں، پینٹاگون

ہر دوسال بعد یو ایس ملٹری اکیڈمی ویسٹ پوائنٹ نیویارک، نیول اکیڈمی اناپولیز میری لینڈ اور ایئر فورس اکیڈمی کولاراڈو سپرنگس کولاراڈو میں جنسی حملوں سے متعلق ایک خفیہ سوالنامہ تربیت حاصل کرنے والے 13 ہزار فوجیوں کو دیا جاتا ہے۔

Advertisement

اس سوال نامے میں جنسی ہراسیت سے متعلق وہ شکایات شامل ہوتی ہیں جو حکام بالا کو رپورٹ نہیں ہوئی ہوتیں۔ پینٹاگان کی تازہ رپورٹ میں اس سوال نامے کا ڈیٹا شامل نہیں ہے۔

یو ایس ملٹری اکیڈمی میں سب سے زیادہ 57 جنسی حملوں کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، سب سے کم 33 نیول اکیڈمی میں جبکہ ایئر فورس اکیڈمی میں 40 کیسز سامنے آئے۔ باقی کیسز وہ ہیں جو نان سٹوڈنٹ (کیڈٹس) کے کیسز ہیں۔

ایئرفورس اکیڈمی کے سابق وکیل کرنل ڈون کرسٹینسن نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پینٹاگان ابھی تک اس مسئلے پر قابو نہیں پا سکا ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ’فوجی حکام نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا تھا تاہم ابھی تک عملی اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔

فوجی انصاف کی اصلاحات میں رکاوٹ کی وجہ سے جنسی حملوں اور جنسی ہراسیت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس مسئلے سے نہ صرف وہ لوگ متاثر ہو رہے ہیں جو فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں بلکہ یہ مسئلہ آنے والی نسلوں کو بھی متاثر کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر