
’’پینٹاگان‘‘ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر اور ان کے نائب کو کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا تھا کہ وہ خوراک اور دیگر سامان ذخیرہ کرنا بند کریں۔ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے شہریوں سے اپیل کی کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ آپ کو بہت زیادہ سامان نہیں خریدنا چاہیے۔
وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال کے آٹھویں مہینے تک کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا کی تباہ کاریاں جولائی یا اگست تک جاری رہ سکتی ہیں۔
Federal Government is working very well with the Governors and State officials. Good things will happen! #KILLTHEVIRUS
Advertisement— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) March 17, 2020
ہم اس وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی پوری کوشش کرر ہے ہیں۔ ہم ان تمام ممالک کے ساتھ سرحدیں بند کردیں گے جو وائرس کے بڑے پھیلاؤ کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرونا کے خلاف ہمارے اقدامات ضروری ہیں اور اگر ضروری ہوا تو ہم ان میں تبدیلی کریں گے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسٹاک مارکیٹوں کو کرونا کے مضمرات کی وجہ سے ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔
انہوں نے مختلف فوڈ چینز کے سربراہان سے اپیل کی کہ وہ اسٹور کھلے رکھیں۔
امریکی صدرکا کہنا تھا کہ امریکا میں سفری پابندیاں شہریوں کے تحفظ کے لیے لگائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں امریکی عوام کو مزید مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News