
ریاست واشنگٹن میں محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ہفتہ کے روز جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ واشنگٹن میں کورونا وائرس کا ایک مریض ہلاک ہوگیا ہے۔
عہدیداروں کے مطابق “یہ ہماری ریاست کا ایک افسوسناک دن ہے” کرونا وائرس کا مریض کنگ کائونٹی میں ہلاک ہوا۔
محکمہ صحت کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے 66 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں اب تک9 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن میں چار مزید افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، چاروں افراد نے گزشتہ کئی ماہ میں کہیں کا سفر نہیں کیا۔
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر امریکی یونیورسٹیوں نے اٹلی سے 88 طالب علم واپس امریکہ بلا لئے ہیں۔
صدرٹرمپ کاکروناکاپھیلاؤروکنےکی مہم کااعلان
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں اب تک 2،942 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ ک وروکنے کے لئے مہم کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں کروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کی مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی مسافروں پر پابندی کے باعث امریکا میں کروناوائرس کا خطرہ بہت کم ہوگیا ہے۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابتدا میں حکومتی فیصلےکوتنقید کانشانہ بنایاگیا، کرونا کے انسدادی فنڈزمیں اضافہ کیا جائے گا۔
امریکی صدرنے کہا کہ امریکا میں کروناوائرس کا خطرہ بہت کم ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اعداد و شمارکےمطابق ابھی 15 افراد میں کرونا کی نشاندہی ہوئی ہے، آنے والے دنوں میں مرض بالکل ختم ہوجائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News