Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی فضائیہ کے 7 اہلکاروں سمیت 49 امریکی فوجی کرونا وائرس کا شکار

Now Reading:

امریکی فضائیہ کے 7 اہلکاروں سمیت 49 امریکی فوجی کرونا وائرس کا شکار
امریکی فضائیہ کے 7 اہلکاروں سمیت 49 امریکی فوجی کرونا وائرس کا شکار

امریکی وزارت دفاع ‘پینٹاگان’  کی جانب سے جاری کردہ  بیان میں واضح  کیا گیا  ہے کہ امریکی  فضائیہ کے 7 اہلکاروں سمیت 49 امریکی فوجی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

خیال  رہے کہ  ایک روز قبل یہ تعداد 36 تھی۔ مزید 13 فوجیوں کے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق     پینٹا گان   کی جانب سے  کی  گئی ہے۔

امریکی وزارت  دفاع کا کہنا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے فوجیوں  کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

گذشتہ روز امریکی وزارت   دفاع کے اجلاس میں کرونا بحران کے دوران فضائی سروسز کے دوران فضائیہ کے عملےکی ضروریات، ان کے لیے ضروری طبی سامان کی فراہمی، ٹیموں کی نقل وحرکت اور دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا ۔

کوروناوائرس: امریکہ اور کینیڈا کی سرحد عارضی طور پر بند کردی گئی

Advertisement

امریکی فضائیہ کے کمانڈر ڈیوڈ گولڈفن کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے کچھ فوجی مشقیں ملتوی کی جا رہی ہیں۔

یہ بات امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف کی ایک پریس کانفرنس میں سامنے آئی جس میں امریکی فضائیہ کے کمانڈر نے بتایا تھا کہ امریکی فضائیہ کے ساتھ اہلکار بھی کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

یہ اس وقت ہوا جب وزارت نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ فوجیوں کے علاوہ ، 14 سویلین ملازمین ، ان کے کنبوں کے 19 افراد اور 7 ٹھیکیدار کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

امریکی  میڈیا کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 100 ہو گئی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر