Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس : امریکہ میں ایک لاکھ سے زائد متاثر، اٹلی میں 9 ہزار ہلاکتیں

Now Reading:

کورونا وائرس : امریکہ میں ایک لاکھ سے زائد متاثر، اٹلی میں 9 ہزار ہلاکتیں
کورونا وائرس

کورونا وائرس  کی وباء کی ابتداء یوں تو چین کے شہر ووہان سے ہوئی تھی تاہم اس وقت وائرس سے سب سے زیادہ متاثر افراد   امریکہ جبکہ سب سے زیادہ اموات میں میں اٹلی چین کو بہت پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دسمبر 2019 کے اوائل میں  چین سے شروع ہونے والی اس وباء  سے چین میں 81 ہزار سے زائد افراد  متاثرجبکہ 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

تاہم چین نے تو تین ماہ میں اس وباء پر تقریباً قابو پالیا ہے اور وہاں اب ایکٹو کیسز کی تعداد 3 ہزار رہ گئی ہے۔

چین سے نکل کر یہ وائرس دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر اس وقت امریکہ اور یورپی ممالک اٹلی، اسپین اور فرانس ہیں۔ایران اور برطانیہ  بھی اس سے بری طرح متاثر ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ سترہ سو زائد اموات ہوچکی ہیں۔

Advertisement

کورونا وائرس : ماہرین کا بلاوجہ انٹرنیٹ استعمال نہ کرنے کا مشورہ

اموات کے اعتبار سے اٹلی کی صورتحال سب سے بھیانک ہے جہاں اس مہلک وائرس سے اب تک 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 66ہزار سے زائد ایکٹو کیسز ہیں۔

اٹلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 919 ہلاکتیں ہوئی ہیں جو کہ اب تک اس کی روزانہ ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

اٹلی یورپ کا سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جہاں تقریباً ہر چیز بند ہو چکی ہے اور لوگوں سے گھروں پر رہنے کے لیے کہا جا رہا ہے۔

اسپین میں 65 ہزار سے زائد افراد متاثر  ہوئے ہیں جبکہ 5ہزار سےزائد اموات ہوچکی ہیں۔جرمنی میں 53 ہزار سے زائد متاثرہ مریض جبکہ چار سو کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس اور ایران میں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد32 ہزار سے زائد ہے ۔ ایران میں 2ہزار سے زائد جبکہ فرانس میں 2 ہزار کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔

Advertisement

برطانیہ میں 14 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 800 کے قریب اموات ہوچکی ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن، ان کے ہیلتھ سیکریٹری اور وزیر صحت  بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ  دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین چھ لاکھ سے بڑھ گئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار  سے زائدہے۔

اس وباء سے نمٹنے کے لیے دنیا میں ایک چوتھائی ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہوچکا ہے جس میں کئی حکومتوں نے تمام کاروبار بند اور صرف ضروری اشیا کی دکانیں کھلی رکھنے کا حکم دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر