سعودی عرب نے کورونا وائرس کووِڈ۔19 کے پھیلنے کی وجہ سے عمرے اور مسجدِ نبوی کی زیارت کو عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ مہلک کرونا وائرس سے بچاو اور اس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفظِ ماتقدم کے طور پر کیے گئے اقدامات عارضی ہیں ۔
ان اقدامات کا مقصد شہریوں، مکینوں اور مکہ مکرمہ میں عمرہ اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کی زیارت کی غرض سے آنے والے تمام زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ اقدامات تمام شہریوں ، مکینوں اور عمرے اور زیارت مسجد نبوی یا سعودی عرب میں سیاحت کی غرض سے آنے والے تمام افراد کے تحفظ کی غرض سے کی جانے والی کوششوں کے ضمن میں کیے گئے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا
وزارت نے ایک بیان میں مزید کہا کہ سعودی شہریوں اور خلیج تعاون کونسل میں شامل ریاستوں کے شہریوں کے مملکت میں سفرکو معطل کر دیا گیا ہے۔
تاہم بیرون ملک سعودی شہری اس پابندی سے مستثنا ہیں۔ وہ مملکت میں واپس آ سکتے ہیں۔ قومی شناخی کارڈ رکھنے والے افراد اور خلیج تعاون کونسل کے باشندے سعودی عرب سے باہر اپنے ملکوں کا سفر کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ جمعرات کو پاکستان سے عمرہ پرآنے والے زائرین کے مکہ مکرمہ میں داخلے پر عارضی پابندی عاید کردی تھی۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق غیرملکیوں کا عمرے کے ویزے پر مملکت میں داخلہ عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔
وزارت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ سعودی شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکیوں کے عمرے کو عارضی طور پر معطل کیا جارہا ہے اور جونہی صورت حال میں تبدیلی آتی ہے تو اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔
سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے گذشتہ ہفتے کو کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی تھی۔اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے اس سعودی شہری نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اور بحرین کے راستے ملک میں واپس آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
