
ملائیشیا کے بادشاہ شاہ عبداللہ ریاض الدین اور ان کی اہلیہ ملکہ عزیزہ آمنہ میمونہ ملازمین میں وائرس کی تشخیص کے بعد قرنطینہ میں چکے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ ملائیشیا میں شاہی محل کے سات ملازمین میں مہلک ترین کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے 197 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لینے والے ہلاکت خیز کرونا وائرس کی وبا نے ملائیشیا کے شاہی محل کے ملازمین کو بھی متاثر کردیا۔
رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے بادشاہ سلطان اور ان کی اہلیہ نے ملازمین میں وائرس کی تشخیص کے بعد اپنا بھی کرونا ٹیسٹ کروایا تھا جو منفی آیا۔
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے خود کو قرنطینہ کر لیا
برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملائیشیا کے بادشاہ اور ان کی اہلیہ احتیاطی تدابیر پر 14 دن قرنطینہ میں گزاریں گے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملائیشیا میں اب تک 23 افراد ہلاک جبکہ 235 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 2 ہزار 31 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔
قریبی دوست میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ڈاکٹر مہاتیر محمد نے خود کو قرنطینہ میں رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News