مختلف مملک میں بھی پاکستانی کورونا سے محفوظ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے 3 افراد جن میں خاتون بھی شامل ہیں کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔
فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ جیروم سالومون نے بتایا کہ اس وائرس سے فرانس بہت بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فرانس میں کورونا وائرس سے اسپتالوں میں 1331 اموات ہو چکی ہیں۔
جیروم سالومون نے بتایا کہ فرانس میں اب تک 25233 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں 2933 نئے کیس شامل ہیں۔
فرانس کے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نے مزید بتایا کہ کورونا کے 11539 مریض فرانس کے اسپتال میں داخل ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 2827 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
واضح رہے کہ بہت سے لوگ جو کورونا وائرس سے متاثر ہے انہیں نگہداشت کے وارڈز میں رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
