Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکہ کا سفر کرنے پر پابندی عائد کردی

Now Reading:

ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے امریکہ کا سفر کرنے پر پابندی عائد کردی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ سے  امریکہ کا سفر  کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے  امریکہ  میں داخلے پر30 روزکے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی صدرنے کہا کہ یورپ سے  امریکہ  کے لیے سفری پابندیوں کا اطلاق جمعہ کی شب سے ہوگا۔

انہوں نے یہ اقدام کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے کے لیے بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیشِ نظر اٹھایا ہے تاکہ  کئی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپی یونین نے انسداد کورونا  کے لیے فوری اقدامات نہیں اٹھائے،  امریکہ آنے والےافراد کورونا پھیلانے کا سبب ہیں، سفری پابندیاں قبل ازوقت ختم کرنے  کے لیے صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ بزرگ امریکی غیرضروری سفرکریں، نہ اجتماعات میں جائیں، امریکی عوام کی حفاظت  کے لیے پورا زور لگادیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز  عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کو  عالمی وبا ءقرار دے دیا ہے۔

Advertisement

امریکہ کا ایران سے اپنے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے جنیوا میں پریس بریفننگ کے دوران کہا  کہ ’کووڈ 19 ‘کی درجہ بندی عالمگیر وباءکے طور پر کی گئی ہے، ہم نے پہلے کبھی کسی کورونا  فیملی سے ایسی عالمگیر وبا ءکو پھیلتے نہیں دیکھا۔

ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریایسس کا کہنا تھا کہ ’کورونا کا پھیلاؤ اور شدت خطرناک ہے۔ ہمیں وباء کے پھیلاؤ، اس کی شدت اور اس حوالے سے بے عملی پر تشویش ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس اس وقت دنیا کے 120 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے جس سے ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 4 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں۔

طالبان اچھے جنگجو ہیں، لیکن اب وہ تھک چکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ملک چین  ہوا ہے جہاں سے اس وائرس نے جنم لیا۔ اس کے بعد اٹلی، جنوبی کوریا  اور ایران سب سے زیادہ متاثر ملکوں  میں سر فہرست ہیں۔

Advertisement

ایران کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا کہنا  ہے کہ  ایران آلات کی کمی کے باجود کورونا پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
فی پوسٹ ہزاروں ڈالر؛ اسرائیل نے امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خرید لیا
صمود فلوٹیلا کے سیکڑوں کارکن یرغمال؛ 42 کشتیوں کے 450 رضاکار گرفتار، ڈی پورٹ کی تیاریاں
روسی صدر ولا دیمر پیوٹن ایک بار پھر غزہ کی صورتحال پر پھٹ پڑے
امریکا میں اخراجات بل پر بحث و تکرار جاری ، لائیو شو میں اینکر اپنی اہلیہ پر برس پڑا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر