Advertisement
Advertisement
Advertisement

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت

Now Reading:

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت
برطانیہ میں کورونا وائرس

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہلاک شخص عمر رسیدہ اور کئی بیماریوں سے مبتلا تھا۔

یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا کے مزید 28 کیسز سامنے آگئے اور 28 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 115 تک پہنچ گئی۔

قبل ازیں ایران میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 ہزار 922 ہوگئی جبکہ 92 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

Advertisement

امریکا میں کرونا وائرس سےہلاکتیں، ایمرجنسی نافذ

ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے ایک پریس کانفرنس میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کےحوالے سے کانفرینس میں بات کرتے ہوئے کیانوش جہانپور کا کہنا تھا کہ وائرس کے کوئی پر نہیں ہیں کہ اڑ جائے بلکہ ہم میں سے ایک دوسرے کو منتقل ہوجاتا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ایران کے صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں اعتراف کیا کہ وائرس سے ایران کے تمام 31 صوبے متاثر ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘وائرس ہر جگہ پھیل گیا ہے’ اور ایران کے تمام صوبوں تک پہنچ چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو جتنا ہو سکے جلدی مل کر اس مسئلے سے نمٹنا ہوگا’

 ایران میں متاثرین کی تعداد میں اضافے کے بعد خطے میں متاثرین کی تعداد 3 ہزار 140 تک پہنچ گئی ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک میں اب تک سامنے آنے والے کیسز میں اکثر ایران کا دورہ کرنے والے افراد شامل ہیں۔

Advertisement

گزشتہ دو ہفتے قبل ایران میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے کا ایک کیس سامنے آیا تھا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے اس دوران ہالاکتوں کی تعداد میں اس حد تک کا اضافہ ہوا کے تعداد92 تک پہنچ گئی۔

ایران میں کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے اسکولوں اور جامعات سمیت اہم ثقافتی مراکز اور کھیلوں کے مقابلے بھی معطل کردیے گئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کے تحت دفاتر میں کام کے اوقات میں بھی کمی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کے سپریم لیڈر کی مشاورتی کونسل کے 72 سالہ رکن محمد میر محمدی بھی کوروناوائرس سے ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر