عراقی دارالحکومت بغداد میں اتحادی افواج کے اڈے پر راکٹ حملوں میں تین فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ عراقی اڈے میں امریکی اور اتحادی فوجیوں کی رہائش گاہ پر متعدد راکٹوں کے حملے میں کم از کم تین اتحادی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
عراق اور شام میں امریکہ کے زیر قیادت اتحاد کے ایک بیان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فوجی اڈے پر 18 راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس میں اتحادی فوج کے 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔
داعش شام اورعراق میں دوبارہ سر اٹھا رہی ہے، اقوام متحدہ
امریکی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں ایک امریکی فوجی، ایک امریکی ٹھیکیدار اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوا ہے۔ تاہم ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے نام ابھی تک جاری نہیں کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والا برطانوی فوجی ’رائل آرمی میڈیکل کور ‘کا حصہ تھا۔
واضح رہے رواں برس جنوری میں امریکہ کی جانب سے ڈرون حملے میں ایران کے سینئر کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے خطے میں صورتحال کشیدہ ہے۔
عراق میں امریکی فوج کے خلاف شدید احتجاج
آٹھ جنوری کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈے عین الاسد پر جوابی کارروائی کے نتیجے میں 100 سے زائد امریکی فوجیوں کو شدید قسم کی دماغی چوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم اس واقع کے بعد سے ایران اور امریکہ کی جانب سے مزید کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
