Advertisement
Advertisement
Advertisement

’اسقاط حمل‘ کو جائز قرار دلانے کا وعدہ

Now Reading:

’اسقاط حمل‘ کو جائز قرار دلانے کا وعدہ
’اسقاط حمل

جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹینا کے صدر نے’اسقاط حمل‘ کو جائز قرار دلانے کا وعدہ کر لیا ہے۔

تفصیالت کے مطابق ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈز نے کہا کہ ’اسقاط حمل‘ کے حوالے سے جلد ایوان کو ’ابارشن‘ کو جائز قرار دینے کا بل بھجواوں گا۔

صدر البرٹو فرنانڈز نے ’اسقاط حمل‘ کو جائز قرار دلانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ وہاں خواتین ایک بار پھر ’اسقاط حمل‘ کی اجازت کے لیے متحرک ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سے ہی ارجنٹینا میں ہزاروں خواتین ملک کے مختلف شہروں میں ’اسقاط حمل‘ کو جائز قرار دلانے کے لیے مظاہرے کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر خواتین نے ملک بھر میں 80 سے زائد مظاہروں کا اعلان بھی کر رکھا ہے۔

Advertisement

خواتین کی جانب سے 2018 سے 2019 میں نکالی جانے والی مارچ جس کی وجہ اسقاط حمل تھا ، اُس میں البرٹو فرنانڈز نے بھی شرکت کی تھی۔

 دوسری جانب البرٹو فرنانڈز کی صدر بنے سےت قبل بھی یہ مظاہرے ہوا کرتے تھے لیکن کچھ کمی واقع ہو گئی تھی لیکن ان کے صدر بننے کے بعد دوبارہ اسقاط حمل کو جائز قرار دینے کے لیے مظاہرے کیے گئے۔

یاد رہے کہ البرٹو فرنانڈز صدر بننے سے پہلے سے ہی ’اسقاط حمل‘ کے حمایتی تھے۔

صدر بننے سے سے قبل چلائی جانے والی مہم  میں بھی انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو وہ ’ابارشن‘ کو قانونی قرار دلائیں گے۔

مقامی رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق البرٹو فرنانڈز نے اعلان کیا کہ وہ کچھ عرصے میں ابارشن کو قانونی قرار دلانے کا بل ارجنٹینا کے کانگریس میں بھجوائیں گے۔

البرٹو فرنانڈز نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ 21 ویں صدی ہے اس لیے خواتین کو اپنی صحت سے متعلق فیصلے کرنے کی آزادی ہونی چاہیے اور کسی بھی فرد کو اپنے جسم پر مکمل اختیار ہونا چاہیے۔

Advertisement

خطاب کے دوران صدر البرٹو فرنانڈز نے کہا کہ وہ ملک میں جنسی تعلیم کے حوالے سے بہتریاں لائیں گے۔

ارجنٹینا کے صدرکی جانب سے پیش کیا جانے والا بل  اگر منظور ہوگیا تو ارجنٹینا خطے کا وہ پہلا بڑا ملک بن جائے گا، جہاں ’ابارشن‘ کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ 2018 میں ایک بل پاس کیا تھا کہ  14 ہفتوں تک کے حمل کو ضائع کروانے کی اجازت حاصل ہوگی مگر اس بل پر مزید قانون سازی نہیں ہو سکی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر