Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے متاثرین آئبوپروفن کی جگہ پیراسیٹامول استعمال کریں، ڈبلیو ایچ او

Now Reading:

کورونا کے متاثرین آئبوپروفن کی جگہ پیراسیٹامول استعمال کریں، ڈبلیو ایچ او
کورونا کے متاثرین آئبوپروفن کی جگہ پیراسیٹامول استعمال کریں، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان کرسچیان لینڈمیئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام الناس کو مشورہ دیا ہے جو لوگ کورونا وائرس (کووِڈ19) سے متاثر ہیں انہیں چاہیے کہ درد کی صورت میں آئبوپروفن کی جگہ پیراسیٹامول استعمال کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئبوپروفن ممکنہ طور پر ناول کورونا وائرس کے مضر اثرات کو شدید تر کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ آئبوپروفن پاکستان میں ’’بروفن‘‘ اور ’’ایرینیک‘‘ کے ناموں سے عام دستیاب ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ مشورہ معتبر طبی تحقیقی جریدے ’’دی لینسٹ ریسپائریٹری میڈیسن‘‘ کے شمارے میں آن لائن شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کی بنیاد پر دیا جارہا ہے۔

کورونا کے 80 فیصد مریض پیناڈول سے ٹھیک ہوجائیگے، ڈاکٹر یاسمین راشد

یہ تحقیق چین میں کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر، سیکڑوں مریضوں کے مطالعے پر مبنی ہے جو پہلے ہی ذیابیطس یا دل و دماغ کی کسی بیماری میں مبتلا تھے اور درد کے علاج کےلیے دیگر مختلف دوائیں استعمال کررہے تھے۔

Advertisement

ان مریضوں کے تجزیئے پر یہ امکان سامنے آیا ہے کہ آئبوپروفن اور اسی جماعت کی دوسری درد کُش دوائیں ایک ایسے خامرے (اینزائم) کی پیداوار میں اضافے کا باعث بنتی ہیں جو کورونا وائرس کی اثر پذیری کو بڑھاوا دے کر اس کے اثرات شدید تر کردیتا ہے۔

اگرچہ یہ امکان ابھی صرف مفروضے کی صورت میں ہے لیکن اس بارے میں مناسب شہادتیں مدنظر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے عام لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیمار ہیں اور ساتھ ہی ساتھ انہیں جسمانی درد کی شکایت بھی ہے تو بہتر ہے کہ وہ صرف پیراسیٹامول پر گزارا کریں اور اپنے ڈاکٹر کے مشورے پر ہی آئبوپروفن استعمال کریں۔

Advertisement

دوسری  جانب  پاکستان کی وزیر صحت برائے پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 80 فیصد مریض صرف پیناڈول گولی سے ٹھیک ہوجائیگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر