
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کے بعد وزیر صحت میٹ ہینکاک بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں وزیر صحت میٹ ہینکاک نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو تنہا کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی علامات محسوس ہورہی تھیں جس پر ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا ہے، کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے اور اب گھر سے امور انجام دے رہا ہوں۔
Following medical advice, I was advised to test for #Coronavirus.
AdvertisementI‘ve tested positive. Thankfully my symptoms are mild and I’m working from home & self-isolating.
Vital we follow the advice to protect our NHS & save lives#StayHomeSaveLives pic.twitter.com/TguWH6Blij
— Matt Hancock (@MattHancock) March 27, 2020
خیال رہے اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ، بورس جانسن کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو قرنطینہ کردیا ہے، چیف میڈیکل آفیسر کی ایڈوائس پر ٹیسٹ کروائے۔
بورس جانسن نے کہا ہے کہ میں نے معمولی کھانسی اور بخار کی شکایت پر ٹیسٹ کرایا تھا ، ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاتا رہوں گا۔
واضح رہے برطانیہ میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 14,579 ہو گئی جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 759تک جا پہنچی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News