Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کا ایران سے اپنے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

Now Reading:

امریکہ کا ایران سے اپنے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
امریکہ

امریکہ نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حراست میں موجود تمام امریکی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو  نے  اپنے حالیہ بیان میں ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حراست میں موجود تمام امریکی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ایرانی جیلوں میں  کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق رپورٹس تشویش کا باعث ہیں۔امریکہ اپنے کسی بھی شہری کی وفات کا براہ راست ذمے دار ایرانی حکومت کو ٹھہرائے گا  اور اس پر ہمارا جواب بھرپور ہو گا۔

مائیک پومپیو  کا کہنا تھا کہ ایران نے امریکی شہریوں کو بنا کسی سبب یا جواز کے ظالمانہ طور پر جیلوں میں  قید رکھا ہوا ہے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ نے زور دیا ہے کہ وہ بیرون ملک ظالمانہ طور پر حراست میں موجود تمام امریکی شہریوں کی واپسی  تک اطمینان سے نہیں بیٹھے گی۔

Advertisement

کورونا وائرس کے خدشات، ایران نے 70 ہزار قیدی رہا کردیے

واضح رہے کہ  ایرانی حکومت نے حالیہ عرصے میں کورونا وائرس کے سبب 70 ہزار قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 ہزار تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 354 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اس کے علاوہ 3  ہزار کے قریب مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب نماز جمعہ کے اجتماعات پر بھی پابندی عائد ہے۔

امریکہ میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت کی تصدیق

دوسری جانب  ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ عباس موسوی  نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کسی خاص قوم اور علاقہ سے مخصوص نہیں بلکہ یہ وائرس ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے۔

Advertisement

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ  نے کہا کہ مہلک وائرس کا تعلق کسی خاص قوم اور خطے سے نہیں ہے اس کا مقابلہ باہمی تعاون کے ساتھ  ہی کیا جاسکتا ہے۔

عباس موسوی نے مزید کہا کہ دنیا کو گذشتہ تین سال سے امریکی جھوٹ، نفرت اور تشدد جیسے خطرناک جراثیم کا سامنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر