Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرونا انفیکشن معمر افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

Now Reading:

کرونا انفیکشن معمر افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے، عالمی ادارہ صحت
کوروناوائرس کے خاتمے کیلئے پہلی آزمائشی ویکسین کی تیاری ایک بڑی کامیابی ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے واضح کیا ہے کہ معمر افراد کی طرح نوجوان بھی اس مہلک مرض ‘کرونا وائرس’ کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا ہے کہ کرونا انفیکشن معمر افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ اس لیے صحت مند افراد اور نوجوان کرونا سے متاثرہ افراد سے گھلنے ملنے سے گریز کریں۔

‘ڈبلیو ایچ او’ کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈھانم گیبریوس نے کہا کہ کرونا سے اب تک دو لاکھ 10 ہزار افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے نو ہزار افراد کی اموات ہوئی ہیں۔ یہ بیماری ہر آنے والے دن ایک نیا موڑ اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے ورچوئل رئیلٹی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگرچہ بوڑھے سب سے زیادہ کمزور ہیں اوران میں قوت مدافعت کی کمی ہوتی ہے مگر نوجوان بھی محفوظ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 50 سال سے کم عمر افراد جو کرونا کے باعث اسپتال لائے جاتے ہیں۔ ان میں سے بیشتر افراد تندرست ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں مگر اس بیماری سے خطرہ ہر ایک کو ہے۔

ادھر چین میں حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کا گڑھ سمجھے جانے والے صوبے ووہان میں جمعرات سے اب تک کرونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے یہ امید ملتی ہے کہ کرونا کی وباء کو شکست دی جا سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر